دلی میں کورونا کے سرگرم معاملے 1330 سےمتجاوز

0
13

نئی دہلی: راجدھانی دلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نئے معاملے بڑھ کر 1330 سے زیادہ ہوگئے ہیں۔
دلی میں اتوار کے روز کو سرگرم معاملوں میں 28 کا اضافہ ہوا جس سے یہ 1330 ہوگئے ہیں۔ راجدھانی میں صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد میں کمی ہونے سے سرگرم معاملوں میں یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔
دلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس مدت میں 197 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 639289 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 168 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 627044 ہوگئی۔ راجدھانی میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح آج 98.08 فیصد پر مستحکم رہی۔
اس دوران مزید تین مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 10910 پر پہنچ گئی۔ راجدھانی میں اموات کی شرح محض 1.71 فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کے معاملے میں ملک بھر میں دلی چوتھے مقام پر ہے۔
راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57772نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئی جانچ کی تعداد بڑھ کر 1.24 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ہر 10 لاکھ آبادی پر جانچ کی اوسط 651615 ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here