جونپور:علاج میں تاخیر کے سبب حاملہ خاتون کی موت

0
13

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے نسواں اسپتال میں علاج کے لئے آئی ایک حاملہ خاتون کی علاج میں تاخیر کے سبب اسپتال احاطے میں موت ہوگئی۔خاندانی ذرائع نے یہاں بتایا کہ لائن بازار علاقے کے سور گھات باشندہ ستیہ پرکاش سنگھ کی بیوی ساکشی سنگھ(25)کی طبیعت بگڑنے پر انہیں پرائیویٹ ایمبولنس سے اہل خانہ شہر کے اسپتال لئے گئے۔کورونا جانچ کا حوالہ دیتے ہوئے اسپتال نے مریض کو بھرتی کرنے سے منع کردیا۔ اہل خانہ دوپہر بعد اسے لے کر ضلع نسواں اسپتال پہنچ گئے۔ وہاں بھی ڈاکٹروں نے کووڈ کی جانچ کرانے کے بعد ہی ایڈمٹ کرنے کی بات کہی۔کورونا کی جانچ میں اس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔اس درمیان علاج میں کافی تاخیر ہونے سے خاتون کی حالت بگڑ گئی۔ ڈاکٹروں نے اسے وارانسی لے جانے کی صلاح دی۔ اہل خانہ 108نمبر ایمبولنس کاانتظا رکررہے تھے۔ اسی دوران ساکشی کی موت ہوگئی۔ضلع نسواں اسپتال کے سی ایم ایس آر ایس سروج کا کہنا ہے کہ خاتون حاملہ تھی اس کا آکسیجن لیول بہت کم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اسے سانس لینے میں کافی دقت ہورہی تھی۔ حالت نازک ہونے پر اسے وارانسی ریفر کردیا گیا تھا۔ اسپتال احاطے سے لے جاتے وقت اس کی موت ہوگئی۔اہل خانہ کا الزام ہے کہ وہ حاملہ تھی۔ اس کے علاج کے لئے بھٹکتے رہے لیکن کبھی کورونا جانچ تو کبھی حالت نازک ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر ٹال مٹول کرتے رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here