’’بہترین انسان وہ ہے جو انسانیت کے کام آئے‘‘

0
14

لکھنؤ،12؍اپریل(زمینی سچ):تقریباً تین ہفتے سے پورے ملک میں کرونا وائرس کو روکنے کے لئے جاری لاک ڈائون کی وجہ سے سماج کا ایک بڑا طبقہ مشکلات میں مبتلا ہے۔
جماعت اسلامی یوپی مشرق نے عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے کیڈر کو اللہ کے بندوں کی خدمت کے لئے میدان میں اتار دیا۔ اس مشکل گھڑی میں جماعت نے وسائل کی قلت کے باوجود یوپی مشرق کے37 ؍سے زائد اضلاع میں 22ـ؍مارچ سے 10؍اپریل کے دوران ایک کروڑ 12لاکھ 82ہزار 328؍روپئے کی غذائی اجناس اور نقد رقوم کے ذریعہ 24ہزار سے زائد خاندانوں کی امداد کی۔
امداد کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور آئندہ لاک ڈائون تک بھی جاری رہے گا۔ ان شاء اللہ۔
جماعت اسلامی ہند یوپی مشرق کے امیر ڈاکٹر ملک فیصل نے جہاں ایک طرف اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سماج کا ایک بڑا طبقہ اور تنظیمیں اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں وہیں ریاست کے دیگر افراد خاص طور سے حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ ریاست کی اتنی بڑی آبادی کے لحاظ سے یہ کام ناکافی ہے، لہٰذا وہ بھی اس کام میں اپنا رول ادا کریں عوام کی پریشانیوں پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے امید جتائی کہ ہمیں اللہ کی ذات سے قوی امید ہے اور ہم دعا بھی کرتے ہیں کہ وہ جلد ہمیں اس آفت سے نجات دے۔
آزمائش کی اس گھڑی میں امیر حلقہ نے عوام سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ اپنے حقیقی خالق و مالک کی طرف پلٹیں، اپنا احتساب کریں اور اس سے معافی مانگیں کہ یہی وقت خدا کی طرف رجوع کرنے کا اصل وقت ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس آفت ناگہانی سے نجات دے۔آمین۔

Previous article12 April 2020
Next articleصحافیوں کو 25لاکھ انشورنس کور ملے:للو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here