صحافیوں کو 25لاکھ انشورنس کور ملے:للو

0
14

لکھنو، 12اپریل (زمینی سچ) اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے حکومت سے لاک ڈاون کے دوران خبروں سے منسلک صحافیوں کو 25لاکھ روپے کا لائف انشورنس دینے کی مانگ کی ہے۔مسٹر للو نے اتوار کو وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر کہاکہ کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا بحران میں مبتلا ہے۔ اس وقت میں تمام لوگ بلاغرض انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔جمہوریت کے چوتھا ستون اس مشکل وقت میں ہم تک ہر لمحہ کی خبر پہنچا رہا ہے لیکن دیہی سطح سے لیکر ریاستی سطح تک کے میڈیا کے لوگوں کی زندگی پر کئی طرح کے بحران منڈلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری آپ سے درخواست ہے کہ فوری اثرات سے میڈیا کے تمام لوگوں کو ماسک اور سینی ٹائزر بھی دستیاب کرایا جائے۔ صحافوں کو بھی کم از کم 25لاکھ روپے کا انشورنس کور دیا جائے۔ریاستی کانگریس کے صدر نے کہا کہ کچھ مقامات سے میڈیا کے لوگوں پولیس کی بدسلوکی کی خبر آرہی ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ حکومت پولیس کے اعلی حکام کو ہدایت دے کہ میڈیا کے لوگوں کے ساتھ کسی بھی طرح کی بدسلوکی نہ کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here