اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر کیا طنز

0
45

لکھنو، 12 اپریل (زمینی سچ) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کا نام لئے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دوراندیشانہ انتظامات کی اہمیت مصیبت کے وقت ہی سمجھ آتی ہے، نام یا نمبر بدلنے پر بھی جن کی مدد ہوتی ہے اور جن کی زندگی بچتی ہے وہ ہمیشہ اس کے لئے پیچھے اصل مقصد کو یاد کرتے ہیں۔مسٹر یادو نے اتوار کو دو ٹوئٹ کرنے کے ساتھ’لاک ڈاون میں نعمت ثابت ہورہی 108ایمبولنس سروس‘ کاپوسٹر ٹیگ کیا ہے جس میں 108ایمبولنس اور اخبار کی کٹنگ پیسٹ کی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے ’نرسیوا ہی نارائن سیوا‘ کا پوسٹر ٹیگ کیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ دوراندیشانہ انتظامات کی اہمیت مصیبت کے وقت ہی سمجھ آتی ہے، نام یا نمبر بدلنے پر بھی جن کی مدد ہوتی ہے اور جن کی زندگی بچتی ہے وہ ہمیشہ اس کے لئے پیچھے اصل مقصد کو یاد کرتے ہیں۔ ایسے عوامی فلاح و بہبود کے انتظامات کو دیکھ کر اپنے کاموں سے نہایت اطمینان ملتا ہے اور خوشی بھی۔مسٹر یادو نے کہاکہ لاک ڈاون کے بڑھائے جانے کی منطقی مانگ، تب ہی بامعنی ثابت ہوگی جب کورونا کی مکمل جانچ پڑتال ہو اور صحت کارکنان 24گھنٹے سیکورٹی اور عوام کو ضروری اشیا مل سکیں۔نقدی کے مسئلہ کو ختم کرنے کے لئے بینکوں کے ساتھ گاوں محلے، کالونی سطح پر انتظامات کرنے ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here