بنگال فتح کے لئے ‘سوامی جی’ اور ‘نیتا جی’ بی جے پی کا انتخابی ہتھیار

0
55

نئی دہلی:مغربی بنگال میں کچھ مہینوں بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر دن بہ دن انتخابی حکمت عملیوں کے دوران ریاست میں بھگوا لہرپھیلانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سوامی وویکانند اور نیتاجی سبھاش چندر بوس جیسے ’بنگال کے آئیکون‘ کو دہرے انتخابی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے لئے پرعزم نظرآرہی ہے۔
مغربی بنگال اور کیرالہ میں کانگریس کے ساتھ بائیں بازو کی جماعتوں کے نظریاتی تضادات کے دوران حال ہی میں ہوئے انتخابی اتحاد کے ایک دن پہلے جمعہ کو سیاسی گلیاروں میں بحث کاموضوع تھا وہیں ایک دن بعد سنیچر کو سوامی جی اور نیتاجی جیسی شخصیتوں پر بی جے پی کی غیر فطری اہمیت پر توجہ مرکوز ہوگئی۔
بی جے پی کے ذرائع کے مطابق بنگال انتخابات کے پس منظر میں پارٹی سوامی وویکانند اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ کو بڑے پیمانے پر منانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بارہ جنوری کو سوامی جی کی سالگرہ پر ریاست کے تین روزہ دورے پر جائیں گے۔ اس کے علاوہ 23 جنوری کو نیتاجی کی 125 ویں جینتی تقریب کے لئے مسٹر شاہ کی صدارت میں ایک اعلی سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی نیتاجی کی یاد میں پورے سال چلنے ولے تقریبات کا خاکہ تیارکرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here