آئی اے ایس افسر پر ریپ کا الزام، بھوپیش نے کیا معطل

0
19
Bhupesh Baghel (Chief Minister of Chhattisgarh)

رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپش بھگیل نے ضلع جنجگیر چمپا میں سابق آئی اے ایس افسر کے خلاف عصمت دری کا معاملہ درج ہونے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انہیں معطل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
مسٹر بگھیل نے آج چیف سیکریٹری آر پی منڈل کو ہدایت دی ہے کہ جنجگیر کے سابقہ کلکٹر جنک پرساد پاٹھک کو فوری طور پر معطل کرنے اور معاملے کی جانچ ایک اعلی سطحی ٹیم سے کرانے کی ہدایت دی ہے ۔ ملزم کے خلاف جنجگیرپولیس نے عصمت دری کا معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
متاثرہ خاتون نے گزشتہ روز جنجگیر سپرنٹنڈنٹ پولیس پارول ماتھور سے ثبوتوں کے ساتھ درخواست دے کر بتایا تھا کہ ضلع کے سابق کلکٹر نے اس کے سرکاری ملازم شوہر کو 15 مئی کو ملازمت سے برطرف کرنے کی دھمکی دے کرکلکٹریٹ میں واقع چیمبر کے کمرےمیں اس کی عصمت دری کی تھی ۔اس کے بعد کلیکٹر نےدھمکی دے کر اس کے ساتھ متعدد بار جنسی تعلقات رکھنے قائم کئے ۔ متا نے متاثرہ نے شکایت کے ساتھ کلیکٹر کی جانب سے بار بار میسجز اور تصاویر بھیجنے کے بارے میں بھی کلکٹر جانکاری دی ۔
متاثرہ نےسپرنٹنڈنٹ کو بطور ثبوت موبائل اسکرین شاٹ اوربات چیت کی ریکارڈنگ بھی سونپی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع سے کلکٹرکو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد وہ صرف شکایت کرنے کی جرات کرسکی ۔اس معاملے کی ابتدائی تحقیقات درست مانتے ہوئے گذشتہ روز آئی اے ایس کے خلاف جنجگیر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا تھا ، پولیس نےکہا کہ ملزم افسر کو معطلی کے بعد گرفتار کرلیا جائے گا۔ گذشتہ ہفتے ریاست میں آئی اے ایس افسران کے بڑے پیمانے پر ہوئے تبادلوں میں ملزم افسر کو جنجگیر کے کلکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here