اترپردیش میں جنگل راج عروج پر

0
26

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں جنگل راج عروج پر ہے اور ریاست کی یوگی حکومت لوگوں کو خصوصاً خواتین کو سکیورٹی دینے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’اترپردیش میں ذات پات پر مبنی تشدد اور عصمت دری کا جنگل راج عروج پر ہے۔اب ایک اور خطرناک واقعہ سرپنچ ستیہ میو نے دلت ہوکر ’نہ‘ کہا جس کی وجہ سے ان کا قتل کردیا گیا۔ستیہ میو جی کے گھروالوں کے تئیں تعزیت۔‘‘
محترمہ واڈرا نے کہا،’’بلند شہر،ہاپڑ،لکھیم پور کھیری اور اب گورکھ پور۔مسلسل اس طرح کے واقعات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خواتین کو سکیورٹی دینے میں اترپردیش حکومت پوری طرح ناکام رہی ہے۔‘‘
انہوں نےکہا کہ ریاست میں مجرم بے لگام ہوگئے ہیں اور وہ بے خوف ہوکر واردات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا،’’مجرموں کے دل میں قانون کا کوئی ڈر نہیں ہے۔اسی کا نتیجہ ہے کہ خواتین کے خلاف جرم کے بھیانک سے بھیانک واردات انجام دی جارہی ہیں۔پولیس اور انتظامیہ نہ تو سکیورٹی دے پارہے ہیں اور نہ ہی مناسب کارروائی کر پارہے ہیں۔‘‘
محترمہ واڈرا نے کہا،’’اترپردیش حکومت امن و قانون کا جائزہ لے اور خواتین کی حفاظت سے متعلق ہر قدم سنجیدگی سے اٹھائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here