یوپی : کووڈ۔19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 410 ہوئی

0
12

یوپی:09اپریل(زمینی سچ) اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹو ں میں کورونا وائرس کے 67 نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد ریاست میں کووڈ۔19 متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 410 ہوگئی۔
پرنسپل سکریٹری(صحت) امت موہن پرساد نے جمعرات کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ ریاست میں اب تک ملے کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 410 ہے جن میں سے بستی، میرٹھ، وارنسی اور آگرہ میں ایک۔ایک مریض کی موت ہوچکی ہےجب کہ مجموعی مریضوں میں سے 31 پوری طرح سے صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ) اونیش اوستھی نے کہا کہ 15اضلاع کے افسران کو ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کسی بھی قسم کی سرگرمی پر پابندی کو یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے۔ان مقامات پر لوگوں کی ضرورت کی چیزیں ڈور اسٹپ پر دستیاب کرانے کے ہدایات دئیے گئے ہیں۔ کورونا کے لحاظ سے کافی حساس علاقوں میں سینیٹائزیشن کا کام زور وشور سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں اب تک لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 39857 افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ اب تک ایسے لوگوں کے خلاف 12236 ایف آئی آر درج کی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والے لوگوں کے خلاف 78 ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔مسٹر اوستھی نے بتایا کہ ریاست میں لاک ڈاؤن کے دوران ضروری کاموں کے لئے سڑکوں پر نکلنے والوں کے لئے ماسک پہننا ضروری کردیا گیا ہے۔ لوگوں سے بار بار اپیل کی جارہی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے اصولوں پر عمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائےگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here