یوپی:کورونا کے 1924نئے معاملے،46اموات

0
15

لکھنؤ:اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں کے اندر کورونا وائرس کے 1924نئے معاملے درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 51160ہوگئی جبکہ 46افراد کی اموات کے ساتھ کورونا متاثرین کے جاں بحق ہونے کا ہندسہ 1192کو پہنچ گیا۔
ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری(صحت) امت موہن پرساد نے پیر کو یہاں بتایا کہ اس وقت ریاست میں 19137ایکٹو کیسز ہیں جبکہ ریکور ہونے والے افراد کی تعداد 30831ہے جس میں آج مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کئے گئے 986مریض بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ریاست میں 19140افراد آئیسولیشن میں ہیں جبکہ 4508افراد کو ادارہ جاتی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ اتوار کو ریاست کے مختلف لیبوں میں 43401نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ریاست میں ٹیسٹ کئے گئے مجموعی نمونوں کی تعداد 1513827ہوگئی۔
مسٹر پرساد نے بتایا کہ اس وقت 1.75لاکھ طبی اہلکار پر مشتمل ٹیم نے 1.26کرور گھروں کا احاطہ کرتے ہوئے تقریبا 6.46کروڑ افراد کی اسکریننگ کی ہے۔ریاست میں کل 47381کووڈ ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جہاں سےکووڈ علامات والے 32000افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔وہیں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کنٹین منٹ اور دیگر علاقوں میں سروے کرکے کووڈ علامت پائے جانے پر متاثرین کی فورا انٹیجنٹ ٹیسٹ کرنےکی ہدایت دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here