کوروناکے انفیکشن کا تجزیہ آروگیہ سیتو ایپ پر کیجیے

0
20

نئی دہلی، 2 اپریل: حکومت نے کوروناوائرس انفیکشن کے خطرے کا تجزیہ کرنے والا آروگیہسیتو ایپ لانچ کیا ہے۔
نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کی ڈائریکٹر جنرل نیتا ورما نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ ایپ کووڈ -19 انفیکشن کے پھیلاؤ کے خطرے کا اندازہ کرنے اور ضروری ہونے پر قرنطینہ یقینی بنانے کے لئے حکومت کی بروقت اقدامات کرنے میں یہ ایپ مدد کرے گا۔یہ 11 زبانوں میں دستیاب ہے اور قومی سطح پر پہلے دن سے استعمال کے لئے تیار ہے اور اس کا ڈیزائن ایسا ہے جو زیادہ بوجھ لے سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایپ کا ڈیزائن سب سے پہلے رازداری کو یقینی بناتا ہے۔ ایپ کی طرف سے جمع کئے گئے ذاتی ڈیٹا کو جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خفیہ رکھا گیا ہے اور ڈیٹا طب سے متعلق سہولت کی ضرورت پڑنے تک فون پر محفوظ رہتا ہے۔
کووڈ۔19 کا مقابلہ کرنے کے لئے لوگوں کو متحد کرنے کے مقصد سے پبلک پرائیویٹ شراکت پر تیار ’آروگیہ سیتو‘ نام کا یہ ایپ ہر ہندوستانی کی صحت اور فلاح و بہبود کے لئے ڈیجیٹل انڈیا سے منسلک ہے. یہ لوگوں کوکورونا وائرس کا انفیکشن پکڑنے کے خطرے کا اندازہ کرنے کے قابل کرے گا۔ یہ جدید ترین بلوٹوتھ ٹیکنالوجی، تکنک، ریاضی کے سوالات کو حل کرنے کے قوانین کے نظام (الگورتھم) اور مصنوعی انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے، دوسروں کے ساتھ ان کی بات چیت کی بنیاد پر اس کی حساب کرے گا۔
یہ ایک ہی وقت میں عوامی اور نجی شعبوں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور صحت کی خدمات دینے اور نوجوان ہندوستان کی صلاحیت اور ملک کے بیماری سے پاک اور صحت مند مستقبل کے درمیان ایک رابطہ ہے۔

Previous articleتبلیغی جماعت کے خلاف کیس واپس لینے کامطالبہ
Next article03 APRIL 2020

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here