ممبئی پولیس نےتبلیغی جماعت کے لوگوں پرکیوں درج کی ایف آئی آر؟

0
63

ممبئی: 12 اپریل (یو این آئی)مہاراشٹر پولس نے 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے 156 غیر ملکیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، ان پر الزام ہے کہ انھوں نے دہلی میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز نظام الدین میں ہوئے ایک تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تھی۔اور اس طرح انھوں نے ویزا کے ان شرائط کی خلاف ورزی کی تھی جو انھیں محض سیاحت کے لیے دیا گیا تھا۔وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے بتایا کہ جن 156 غیر ملکیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان کے خلاف غیر ملکی قانون کی دفعہ 14۔بی اور تعزرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان غیر ملکیوں کو سیاحت کے لیے ویزا جاری کیا گیا تھا۔ جبکی انھوں نے اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مذہبی تقاریب میں شرکت کی جو کہ ویزا اجراء قوانین کے خلاف ہے۔وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے مزید بتلایا کہ جن 156 غیر ملکیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں سے 37 کا تعلق انڈونیشیا سے، 19 کا قزاقستان سے، 18 کا مینمار سے، 13 کا بنگلہ دیش ، 11 کا تنزانیہ، 10 کا فلپائین، 9 کا ایوریکوست، 8 کا ملیشیاء، 6 کا ٹوگو، 5 کا ڈیجی بوکٹی، 4 کا برلن،2 کا روس سے ہے، اس کے علاوہ اس کے علاوہ امریکہ، ایران ، گھانا، اور ساوتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایک ایک غیر ملکی شامل ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ان غیر ملکیوں کے خلاف ممبئی، تھانہ، نئی ممبئ، امراوتی، ناندیڑ، ناگپور، ہونے، احمد نگر ، چندر پور اور گھڑھ چرولی ان 15 مقامات کی پولس کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان تمام غیر ملکیوں کو مختلف مقامات پر قرنطنیہ میں رکھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here