ٹائمس گروپ کے تاریخی رسائل کادمبنی اور نندن کے باقی پانچ صحافیوں کی چھٹی

0
34

نئی دہلی:کورونا کے سبب ہندوستان ٹائمس گروپ کے دو تاریخی رسائل’کادمبنی‘اور’نندن‘کاوجود خطرے میں پڑگیا ہے کیونکہ اس میں کام کرنے والے سبھی صحافیوں کو نکال دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان دونوں رسائل میں بچےپانچ صحافیوں کی ملازمت آج چلی گئی لیکن ان رسائل کو بند کرنے کا ابھی تک کوئی باضابطہ فیصلہ مینجمنٹ نے نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کادمبنی رسالہ کے تین صحافیوں ارون جیمنی ،سنت سمیر اور پردیپ شکلا سے آج انتظامیہ نے استعفیٰ لے لیا ہے جبکہ نندن کے صحافیوں میں سے ایک نے استعفیٰ دی دیا ہے جبکہ دوسرے سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کادمبنی اور نندن کا موجودہ شمارہ تو آن لائن آئے گا لیکن مستقبل میں اس کی اشاعت کے تعلق سے شدید غیر یقینی پیدا ہوگئی ہے کیونکہ مینجمنٹ نے ان رسائل کے بند ہونے سے متعلق کوئی باضابطہ حکم نہیں نکالا ہے۔ملازمین کی عدم موجودگی میں یہ رسالہ کیسے نکلے گا،یہ ایک سوال پیداہوگیا ہے۔
کادمبنی کے ایڈیٹرراجیو کٹارا ابھی ایکسٹینشن پر چل رہے ہیں اور اگلے ماہ ان کےکام کی مدت ختم ہونے والی ہے ۔ذرائع کے مطابق اکادمی کے جیمنی ،ارون سنت سمیر اور پردیپ شکلا سے استعفیٰ لیا گیا جبکہ نندن کی سنیتا تیواری نے استعفیٰ دے دیا اور انل جیسوال سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔
یہ دونوں رسائل گزشتہ 50سال سے بھی زیادہ وقت سے نکل رہے ہیں اور پورے ملک میں بہت مقبول تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here