مہاراشٹر ، کیرالہ اورراجستھان میں کوروناکے ایکٹیو کیسز میں اضافہ

0
31

نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر ، کیرالہ اور راجستھان سمیت ملک کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (1940) کورونا کیسز بڑھے ہیں جس سے ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 90،965 ہوگئی ہے۔ اس کے بعد کیرالہ میں 950 اور راجستھان میں 568 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے دونوں ریاستوں میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بالترتیب 64،964 اور 28،751 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ملک کی 13 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں بھی کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
اتوار کی صبح مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 41،810 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 93.92 لاکھ تک پہنچ گئی۔ وہیں صحت مند افراد کی تعداد 88 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ 984 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 1،36،696 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 4.53 لاکھ ایکٹیو کیسز ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here