مودی کا خود انحصاری اعلان بے بنیاد:کانگریس

0
12
Kapil Sibal (Congress)

نئی دہلی:کانگریس نے وزیراعظم کے’خود اں حصاری‘ اعلان کو بے بنیاداور ہوائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے تحقیق اور ترقیاتی کام ضروری ہیں جس پر کسی کی توجہ ہی نہیں ہے اس لئے مسٹر مودی کا یہ اعلان بھی جملہ ہی ثابت ہوگا۔
کانگریس ترجمان کپل سبل نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کا کہ تحقیق اور ترقی پر حکومت جب توجہ دے گی تو جدید کام سامنے آئیں گے لیکن ہمارے یہاں اس پر توجہ ہی نہیں دی جارہی ہے۔نجی اور سرکاری سطح پر کوئی بھی تحقیقی کام نہیں ہورہا ہے کیونکہ حکومت بنیادی کام کرنے کے بجائے صرف اعلانات اور وعدوں پر توجہ دے رہی ہے۔تحقیق اورترقی کا کام جملہ بازی سے نہیں ہوتا بلکہ اس کے لئے جدید منظم نظام تیار کرنے کی ضرورت ہے جس کا خیال کسی کونہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیق اور ترقی کا کا دنیا میں یونیورسٹیاں کرتی ہیں اور وہاں اس کے لئے بہتر اور مناسب انتظام تیار کیا گیا ہے لیکن ہمارے یہاں حکومت اس طرف متوجہ نہیں ہے۔یونیورسٹیوں میں حکومت اپنا ایجنڈا چلارہی ہے اور وہاں تحریک ہورہی ہے اس لئے نئی تحقیق ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تو پھر ہم کس بنیاد پر خود انحصاری کی بات کرتے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ورلڈبینک کی ایک رپورٹ کے مطابق ہمارے یہاں تحقیق اورترقی پر اس سال جی ڈی پی کا محض0.7 فیصد خرچ ہوا ہے جبکہ اسرائیل میں 4.5 فیصد،جاپان میں چار فیصد،جرمنی تین فیصد،امریکہ اور فرانس میں دو فیصد سے زیادہ اس پرسرمایہ کاری ہورہی ہے جبکہ کناڈا،چین،روس،جنوبی افریقہ جیسے ممالک ایک فیصد سے زیادہ خرچ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کوآگے بڑھانے کے لئے تعمیرات ضروری ہیں،جب تک تعمیرات نہیں ہوں گی تب تک روزگار نہیں ملے گا اور ایسی حالت میں ہم خود کفیل نہیں ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موبائیل،طبی آلات وغیرہ سے وابستہ تمام سامان چین سے آتا ہے اور اگر چین سے یہ سامان نہ ا?ئیتو ہماری گاڑی ا?گے نہیں بڑھ سکتی تو پھر ہم کس خود انحصاری کی بات کررہے ہیں،یہ بات ملک کو بتائی جانی چاہئے۔
کانگریس لیڈر نے سوال کیا کہ ہمارے یہاں بات چیت کرنے کے لئے بھی غیرملکی پلیٹ فارم زوم کا استعمال ہورہا ہے اور بات چیت کے اس عمومی فورم میں بھی ہندوستان کا کوئی تعاون نہیں ہے تو کس بنیاد پر مودی حکومت خود کفیل ہونے کی اپیل کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here