لاک ڈاؤن سے متاثر ہ لوگوںکے لئے 1.70 لاکھ کا ریلیف پیکیج

0
14

نئی دہلی، 26 مارچ (یو این آئی) حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے مقصد سے شروع کئے گئے 21 روزہ لاك ڈاؤن سے متاثر ہونے والوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے وزیر اعظم کے غریبوں کی بہبود کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے 1.70 لاکھ کروڑ روپے کے امدادی پیکیج جاری کیا۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں اس پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکیج میں غریب، کسان، مزدور، خواتین، دہاڑی مزدور، سینئر سٹیزن،معذور، بیواؤں اور منظم شعبے کے کارکنوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت پردھان منتری غریب انّ یوجنا کا آغاز کیا جائے گا جس میں غریبوں کو بلا معاوضہ اناج دیا جائے گا۔ پردھان منتری انّ یوجنا کے تحت 5 کلو اضافی گندم یا چاول اگلے تین ماہ تک ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی ہر خاندان کو اس مدت میں ہر مہینے ایک کلو دال بھی دی جائے گی۔ اس کا فائدہ قریب 81 لاکھ ان لوگوں کو ہوگا جنہیں ابھی عوامی نظام تقسیم کے ذریعے ہر ماہ فی شخص پانچ کلو اناج مل رہا ہے۔ اس منصوبہ پر 40 ہزار کروڑ روپے کے چرچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پردھان منتری کسان سمان فنڈ اسکیم کے تحت ملنے والی سالانہ چھ ہزار روپے کی مالی مدد کے تحت اپریل کے شروع میں دو ہزار روپے کی پہلی قسط جاری کی جائے گی جس سے 8.65 لاکھ کسانوں کو 16 ہزار کروڑ روپے براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کئے جائیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر منریگا کے تحت ملنے والی دہاڑی میں 20 روپے یومیہ کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 182 روپے سے بڑھا کر 202 روپے کر دی گئی ہے۔ اس سے قریب 13.62 کروڑ خاندان کو فائدہ ہو گا اور اس پر 5600 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی سوشل ڈسٹیشگ پر عمل کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے بعد منریگا کے تحت کام شروع کرنے کا بندوبست کیا جائے گا تاکہ دیہی علاقوں میں لوگوں کو روزگار مل سکے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ غریبوں کی مدد کے لئے پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت خاتون کھاتہ داروں کو اگلے تین ماہ میں 1500 روپےدیئے جائیں گے جس سے انہیں اپنے خاندان کو چلانے میں مدد مل سکے گی۔ اس کے تحت ہر خاتون کھاتہ دارو کے کھاتے میں ہر مہینے 500-500 روپے منتقل کئے جائیں گے اور اس پر قریب 31000 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ وزیر اعظم غریبوں کی بہبود کی اسکیم کے تحت اجولا یوجنا کے تحت 8.3 کروڑ رسوئی گیس سلینڈریافتگان کو اگلے تین ماہ بلا معاوضہ سلنڈر کی فراہمی کی جائے گی اور اس پر 13000 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ تین ماہ تک ایک- ایک کلو دال بلا معاوضہ دیئے جانے کے لئے پانچ ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین خود مدد گروپ كو بھی مدد دی جائے گی۔ اس کے تحت 63 لاکھ خود مدد گروپ کو ملنے والی ضمانت مفت 10 لاکھ روپے کے قرض کی حد کو بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ اب بغیر کسی ضمانت کے ان گروپوں کو 20 لاکھ روپے کا قرض مل سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here