ریاستی حکومت نے عالمی وبا کوویڈ19 کے پیش نظر’کویڈ کیئر فنڈ‘ بنانے کا فیصلہ کیا: وزیر اعلیٰ

0
12

لکھنؤ،3؍اپریل(زمینی سچ):اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے عالمی وبا کوویڈ 19 کے پیش نظر ’کوویڈ کیئر فنڈ‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ کو وزیرریاست بیسک تعلیم (آزادانہ چارج)جناب ستیش دویدی کے ذریعہ محکمہ بیسک تعلیم کی جانب سے 76 کروڑ 14 لاکھ 55 ہزار 537 روپے کی رقم وزیر اعلیٰ راحت فنڈ کے لیے پیش کی گئی۔ معلوم ہو کہ کوویڈ۔19 سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت کی کوششوں کی حمایت کے پیش نظرمحکمہ بیسک تعلیم کے تمام افسران ، اساتذہ ،تعلیم دوستوں ، انسٹرکٹرز اور ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت دستیاب وسائل کے ذریعہ اس آفات کے دوران ضرورتمندوں کی مدد کے ساتھ صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کا کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی طویل ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے محکمہ صحت کو مزید مضبوط بنایا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here