ملک میں کورونا کے فعال کیسز کم ہو کر نو لاکھ سے کم ہوئے

0
13

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کے فعال کیسز میں تخفیف جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8,833 کسیز کم ہوئے جس سے یہ تعداد 8,93,592 رہ گئی ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 78,365 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور جنہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔ ملک میں اب تک 06,069 افراد اس وبا کو مات دے چکےہیں۔ اسی مدت میں 70,496 نئے افراد کے کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 69,06,152 ہوگئی ہے۔ ملک میں گذشتہ اتوار سے فعال کیسز میں مسلسل کمی درج کی جا رہی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 964 مریضوں کی موت ہونے کے بعد ملک میں اس وبا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار 1,06,490 ہو گئے ہیں۔ اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8,93,592 ہے۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کا 12.94 اور صحتیاب ہونے والوں کی شرح 85.52 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.54 فیصد رہ گئی ہے۔

کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 2,538 کم ہوکر 2,42,438 رہ گئے ہیں جبکہ 358 افراد کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 39,430 ہوگئی ہے ۔اس دوران 15,575 لوگ ٹھیک ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 15,575 ہوگئی۔

Previous articleپیوش گوئل سنبھالیں گےپاسوان کی وزارت کا کام کاج
Next article10 October 2020

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here