بدھ تک شروع ہوجائے گا کورونا ویکسین کے تجربہ کا آخری مرحلہ

0
21

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں تین کورونا ویکسین تیار کی جارہی ہے جس کا انسانی تجربہ الگ الگ مرحلہ میں ہے۔اس میں سے ایک ویکسین کے لیے آخری مرحلہ کا تجربہ منگل یا بدھ سے شروع ہوجائے گا۔
صحت وخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی پریس بریفنگ میں نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر وی کے پال نے آج بتایا کہ ملک میں تین ویکسین تیار ہورہی ہے جن میں سے ایک ویکسین کے لیے انسانی تجربہ آج یا کل سے شروع ہوجائے گا اور باقی دو ویکسین کے لیے انسانی تجربہ پہلے اور دوسرے مراحل میں ہے۔ویکسین کے پروڈکشن کی سمت میں اچھا کام ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تینوں ویکسین کو صحیح طریقہ سے تیار کیا جارہا ہے۔کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے پوراخاکہ تیار کیا جاچکا ہے۔ویکسین کے اقسام کو دیکھ کر آگے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کسی ویکسین کی دوخوراک لینی ہو تو اس کے مطابق منصوبہ تیار ہوگا۔ویکسین کی مہم ملک کی مہم ہے۔
ڈاکٹر پال نے بتایا کہ جو ویکسین پہلے اور دوسرے مرحلہ میں ہے،اس کے نتائج ایک دو ہفتے میں سامنے آجائیں گے اور جو ویکسین تیسرے مرحلہ میں پہنچ گئی ہے اس کا نتیجہ آنے میں زیادہ وقت لگے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here