امریکہ نے چین پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا

0
20

واشنگٹن:امریکہ نے منگل کے روز چین پر من مانے ڈھنگ سے عوام کو حراست میں لینے اور ان پر ظلم کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مارگن آرٹاگُس نے ایک بیان میں چین کے انسانی حقوق ریکارڈ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا،’ ہم ان تمام کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جنھیں غلط طریقے سے حراست میں لیا گیا ہے جیسے لی یوہان اور یو وینشینگ۔ ساتھ ہی چین کے دیگر شہری جو قانون کے ذریعے حکومت زیادہ انصاف پر مبنی اور برابری کے معاشرے کی تعمیر کے لیے اپنے حقوق بنیادی آزادی کا استعمال کرنے کے سبب حراست میں ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ امریکہ، چین کے کمزور قانون، من مانے ڈھنگ سے حراست میں لینے، حراست میں ستائے جانے، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی اور اس کی سرحدوں کے اندر رہنے والے افراد کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے فکرمند رہتا ہے۔
انہوں نے کہا،’ ہم چین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے تئیں پابند عہد اور اپنے آئین میں کیے گئے وعدوں پر قائم رہے‘۔امریکہ نے چین کی حکومت سے اہم انسانی حقوق کے کارکن وانگ کوانجانگ کو آمد و رفت کی آزادی کی اجازت دینے کی درخواست کی۔ انھیں پانچ سال کی غیر مناسب حراست کے بعد رہا کیا گیا ہے۔ امریکہ ان کے بگڑتے جسمانی، ذہنی صحت اور جیل میں ان کے ساتھ ہوئے غلط برتاؤ کی رپورٹ سے بہت فکر مند ہے۔مسٹر وانگ کو 9 جولائی، 2015 سے شروع ہوئی گرفتاری مہم کے دوران 300 سے زائد انسانی حقوق کے وکلاء اور قانونی معاونین کو بڑے پیمانے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here