دو روز کم ہونے کے بعد کورونا کیسز میں پھر اضافہ

0
2

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز دو دنوں سے ہونے کے بعد نئے کیسز میں پھر اضافہ ہوا ہے حالانکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری رہنے سے فعال کیسز کی شرح مزید کم ہو کر پانچ فیصد ہو گئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 38,617 نئے کیسز آنے سے متاثرین کی تعداد 89.12 لاکھ ہوگئی ہے۔ قبل ازیں 15 نومبر کو 41,100 کیسز آئے تھے لیکن اس کے بعد دو دن تک اس میں کمی آئی ہے اور 16 نومبر کو ان کی تعداد 30,548 اور 17 نومبر کو 29,163 تھی۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کووِڈ۔19 کے 44,739 مریض صحتیاب ہوئے جس سے فعال کیسز 6596 کم ہو کر 4.46 لاکھ ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 83.35 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دریں اثناء مزید 474 اور مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 1,30,993 ہو گئی ہے۔
ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 93.52 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.47 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں سب سے زیادہ فعال کیسز 1876 کا اضافہ ہوا ہے کہ جبکہ کیرالا میں صحتیاب ہونے کی تعداد سب سے زیادہ 6620 تھی۔ قومی راجدھانی میں فعال کیسز کی تعداد اب 42,004 ہو گئی ہے۔ اسی دوران یہاں مزید 99 مریضوں کی موت کے ساتھ اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 7812 ہو گئی ہے جبکہ 4.45 لاکھ سے زائد مریض ابھی تک وائرس سے نجات پا چکے ہیں۔ کیرالا میں فعال کیسز میں 855 کم ہونے کے بعد ان کی تعداد 70,191 رہ گئی ہے۔ یہاں اب تک 1915 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4.61 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here