’’لاک ڈائون کے دوران دہاڑی مزدوروں، پٹری دکانداروںاوررکشہ چالکوں سرکار نے کوئی انتظام نہیں کیا‘‘

0
82

لکھنؤ،26؍مارچ(زمینی سچ):ملک میں پھیل رہا کرونا وائرس ہندوستانی حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ، حکومت کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کڑے فیصلے لے ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ مگر شاید وقت رہتے مرکزی حکومت نے ایک بڑی اقتصادی پیکج کا اعلان کر ایک ہائی پاور کمیٹی بنا کر اس سے نپٹنے کے لئے میڈیکل سہو لیات ، ویلٹنیٹر، جانچ کیٹ، زیادہ سے زیادہ دستیاب کر لیتی سرکاری ہاسپٹل میں ساری سہو لیات کے ساتھ عارضی ہاسپٹل بنا لیتی اور پرائیویٹ ہاسپلٹوں کو اس کے لئے پہلے سے تیار کر لیتی تو ہم اس مہا ماری سے نپٹنے میں اور اچھی طرح کامیاب ہوتے مذکورہ باتیں آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد راون نے پریس کو جاری بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ پڑوسیوں ملک چین میں چار ماہ مہینے پہلے کروناوائرس پھیلا بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے ، آخر مرکزی حکومت نے وقت رہتے کیا کیا تیاریاں کی تھیں ؟ ملک میں کتنے ویلٹینیٹر ہیں اور جانچ کرنے کے لئے کتنے مرکز اور کتنے کیٹیں دستیاب ہیں ۔ وزیراعظم عوام کے سامنے یہ واضح کریں ۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو تنبیہ کر تے ہو ئے کہا کہ نریندرمودی کرونا وائرس سے نپٹنے کے ساتھ اقتصادی معاملے میں بھی ٹھوس فیصلے لیں ۔ ورنہ ملک کی اقتصادی حالات جو پہلے سے بد تر ہے ، اس حالت میں پہونچ جائے گی ۔ جہاں سے ہندوستان کو نکلنا مشکل ہوجائے گا ۔
چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ کرونا روکنے کے لئے سخت قدم تو اٹھا لئے گئے ، لیکن دہاڑی مزدور، پٹری دکانداروں ، رکشہ چالکوں ، غریبوں کے لئے سرکار نے کیا انتظام کیا ہے ۔ جو بھوکے مرنے کے دہانے پر کھڑے ہیں ۔ مو دی سرکار نے اس کو لے کر کو ئی پالیسی نہیں بنائی ۔ یہ سو دو سو کروڑ کا معاملہ نہیں ہے ۔ کئی ہزار کروڑوں کا معاملہ ہے ۔ اس لئے سرکار کو اقتصادی پیکج اور ہائی پاور کمیٹی بنانی چاہئے تھی ۔ جو میڈیکل سے لے کر ملک میں پیداہونے والے حالات سے نپٹتی ، یہ بے چاری ریاستی سرکاریں کیا کر سکتی ہیں ۔مسٹر آزاد نے کہا کہ سرکارکی ناکارہ پالیسی کی وجہ سے ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے ۔ لو گ بھوک سے مرنے کے دہانے پرکھڑے ہیں ۔آزاد سماج پارٹی صدر جمہوریہ ، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ ، مرکزی صوبائی وزیر ممبران پارلیمنٹ ، ممبران اسمبلی ، سمیت ملک کے آئی اے ایس ، آئی پی ایس ، و ملک بھر کے افسران سے ایک ماہ کی تنخواہ اوراقتصادی طور پر مضبوط ملک و بیرون ملک میں ہندوستانی کمپنیوں کے مالکان سے حکومت ہند کو اقتصادی تعاون کریں ایسا آزاد سماج پارٹی گزارش کرتی ہے ۔ حکومت اب سے ہی سہی ایک ہائی پاورکمیٹی بنائے ، اور بڑے اقتصادی پیکج کا اعلان کرے ۔ اس پیسے کو صرف میڈیکل سہو لیات ، و ملک میں بھکمری سے نپٹنے کے لئے ہی خرچ کیاجائے ۔ انہوںنے دوسرے ملکوں میں رہنے والے ہندوستانیوں کی ہر طرح کی مدد مہیا کرانے کی مرکزی حکومت سے مانگ کی ۔
مسٹر آزاد نے ملک کے باشندوں اور ملک کے باہر رہنے والے ہندوستانیوں سے میڈیکل صلاح مانگتے ہو ئے اپنے گھروںپر ہی رہنے کی صلاح دی ۔ اور ہر طرح کا احتیاط برتنے کی گزارش کی ۔ انہوںنے سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر کے خلاف دھرناومظاہرہ کرنے والوں سے کہا اس کرونا جیسی وباکی وجہ سے عارضی طور پر بھلے ہی دھرنا ومظاہرہ روکا گیا ہے ۔ مگر مرکزی حکومت قطعی یہ گمان میں نہ رہے کہ یہ دھرنا ومظاہرہ ختم کردیاجائے گا ۔ حالات ٹھیک ہونے پر ملک بھر میں تحریک چلے گی ۔ شاہین باغ اور گھنٹہ گھرلکھنؤ سمیت ملک بھر میں پھر دھرنا شروع کیاجائے گا ۔ اور ملک میں کئی ہزار شاہین باغ بنایاجائے گا ۔ اور یہ تحریک تب تک چلے گی جب دلتوں ، پچھڑوں ، اور مسلمانوں کو تباہ کرنے والا کالا قانون حکومت واپس نہیں لے گی ۔ایک کرونا ٹیسٹ کی قیمت پانچ سو روپیہ ہے ، اس کے باوجود مرکزی حکومت نے ایک ٹیسٹ کی قیمت 45 سو روپیہ رکھی ہے ، یہ بڑے شرم کی بات ہے کہ اس مشکل کی گھڑی میں جب سارے ہندوستانوں کو ایک ساٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ، اس مہا ماری کے خلاف غریب آدمی ٹیسٹ کیسے کرائے گا ۔ٹیسٹ مہنگا ہو گا تو غریب آدمی ٹیسٹ کرانے سے بچے گا ، آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اس سے کرونا وائرس بڑھے گا یا کم ہو گا ۔سرکار کی کو ئی بھی تیاری نہیں ہے اس پر ۔ انہوںنے کہا کہ ابھی تک بھیم آرمی اس لڑائی کو لڑ رہی تھی ، اب بھیم آرمی کے ساتھ سیاسی پارٹی آزاد سماج پارٹی ملک بھر میں اس لڑائی کو لڑے گی ۔ اور دلتوں ، پچھڑوں و مسلمانوں کو انصاف دلائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here