گشت کرنے پہنچی پولیس پر پھولوں کی بارش

0
18
  سعادت گنج، بارہ بنکی:(زمینی سچ):کو​رونا ایک مہلک بیماری ہے یہ کسی سے مذہب ذات پو چھ کر نہیں آتی بلکہ یہ ایک دوسرے کو چھونے سے لگتی ہے ​.​اس بیماری سے بچنے کے لئے صحت محکمہ کی جانب سے جو بتایا گیا اس پر عمل کرکے ہی بچا جا سکتا ہے​.​شہریوں کو  کو​ر ​نا سے بچانے کے​ لئے پولیس ​عملہ​،​ صحت ٹیم , صفائی ٹیم کی جانب سے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے​.​ اس کام کی تعریف گاؤں کے لوگ لگاتار کر رہے ہیں ​.​اچانک گاؤں کا دورہ کرنے تھانہ مسولی پولس جب سعادت گنج و انوپ گنج علاقہ میں پہنچی تو عورتيں اپنی چھتوں سے مرد اپنے دروازے پر کھڑے ہوکر پھول کی پنکھڑیوں سے استقبال ​کرنے لگے ​ اور ​پولیس  کے کام کی تعریف بھی کی گئی ۔اس موقع پر چوکی انچارج دھرمیندر مشرا ،سیٹھ حاجی عرفان انصاری۔ سماجی خدمت گار عطاءالرحمٰن انصاری،سابق پردھان سیٹھ مشتاق احمد،موجودہ پردھان ملا اسرار انصاری۔ انوپ گنج پردھان رمیش چندر یادو،صحافی ابو شحمہ انصاری۔پنکج شکلا، رام شنکر راٹھور۔ کیپٹن اخلاق انصاری،سمیت گاؤں کے لوگوں نے ​پولیس ​عملہ کا استقبال کیا۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here