جن علاقوں میں دس سے زیادہ پازیٹیو مریض مل رہے ہیں انہیں نہیں کھولا جائے: یوگی

0
136
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

لکھنو، 19اپریل ( زمینی سچ) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ جن علاقوں میں کورونا وائرس کے دس سے زیادہ متاثرہ مریض مل رہے ہیں انہیں نہ کھولا جائے۔مسٹر یوگی نے اتوار کو ٹیم۔11کے ساتھ لاک ڈاون کی جائزہ میٹنگ کی۔ انہوں نے کہاکہ جن علاقوں میں کورونا کے دس سے زیادہ پازیٹیو معاملات کی رپورٹ ہے انہیں ابھی نہ کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ڈسٹینسنگ پر سختی سے عمل کیا جائے۔ جو جہاں ہے وہ وہیں رکے۔ انہوں نے کورونا مشتبہ افراد کی لازمی طورپرٹیسٹ کرانے کی بھی ہدایت دی۔ کورونا کے انفیکشن کو ہر حال میں پھیلنے سے روکنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا کے علاج میں لگے ڈاکٹروں، نرسوں، میرامیڈکس اور دیگر اسٹاف کو پی پی ای، این۔ 95ماسک اور دیگر طبی آلات ہر حال میں دستیاب کرائے جائیں۔ کورونا مشتبہ افراد کے لئے شیلٹر ہوم تیار ی کی حالت میں رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ بہار سے آنے والوں کو ہر حال میں کورینٹائن کیا جائے۔ اس سلسلہ میں ضروری پروٹوکول پر عمل کیا جائے۔ تمام لوگ منہ ڈھکنے کے لئے ماسک، گمچھے، دوپٹے وغیرہ کا استعمال کریں۔مسٹر یوگی نے کہا کہ ریاست کے انہی اسپتالوں میں ایمرجنسی خدمات کو بحال کیا جائے جہاں پی پی آئی کٹس، این۔ 95ماسک کافی مقدار میں موجود ہوں۔ ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ضروری تربیت بھی دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ تمام شیلٹر ہوم باقاعدہ طریقہ سے سینی ٹائز کئے جائیں۔ کمیونٹی کچن مکمل احتیاط کے ساتھ چلایا جائے۔ کورینٹائن مکمل کرچکے لوگوں کو واپس بھیج دیا جائے۔
وزیراعلی نے کہا کہ جانوروں کے لئے چارے کا کافی انتظام یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک سرکاری /دیگر مذہبی اداروں کی طرف سے چل رہی گؤ شالاوں میں کافی مقدار میں بھوسا اور چارے کا انتظام یقینی بنایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here