مودی نے لیبارٹریز میں جا کر کورونا ویکسین کی تیاری کا جائزہ لیا

0
11

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا ویکسین بنانے والی تین اہم لیبارٹریز کا آج دورہ کیا اور ویکسین کی تیاری، اس کے بنانے کے عمل اور رفتار کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم احمدآباد، حیدرآباد اور پونے واقع زائڈس بایوٹیک پارک ، بھارت بایوٹیک اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف پونے کے دورے پر گئے۔
سائنسدانوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وزیراعظم خود ان سے ملنے آئے اور ویکسین کے بارے میں بات چیت کی۔ اس سے سائنسدانوں کا حوصلہ بلند ہوا ہے، ویکسین کی تیاری کے اس سفر کے اہم پڑاؤ پر ان کی کوششوں کو تقویت ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ دیسی کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل اب تک تیز رفتاری سے رواں دواں ہے۔ انہوں نے ویکسین کی تیاری کے اس سفر میں ہندوستان کی جانب سے سائنس کے نظریات کو اختیار کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے سائنسدانوں سے ویکسین کی تقسیم کا عمل بہتر کرنے کے بارے میں مشورے طلب کیے۔
وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کا ماننا ہے کہ ویکسین محض بہتر صحت کے لیے ہی ضروری نہیں ہے بلکہ یہ دنیا کی بہتری کے لیے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف اجتماعی مہم میں ہمسایوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی مدد کرنا ہندوستان کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے سائنسدانوں سے کہا کہ وہ ملک میں ریگولیٹری کے عمل میں بہتری کے لیے اپنے مشورے اور فکر بانٹیں۔ سائنسدانوں نے ایک لائحہ عمل پیش کیا اور بتایا کہ وہ کورونا سے لڑنے کے لیے کس طرح دیگر نئی ادویات پر بھی کام کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here