مودی حکومت سپنے نہیں حقیقت بُنتی ہے:یوگی

0
0

مرادآباد: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ڈبل انجن کی حکومت سپنے نہیں دکھاتی ہے حقیقت بنتی ہے۔ اس لئے عوام بار۔بار مودی حکومت کو منتخب کرتے ہیں۔
وزیر اعلی نے ہفتہ کو یہاں بدھ ویہار واقع میدان میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرادآباد اور ڈویژن کے مجوزہ513 کروڑ روپئے کے اخراجات سے پوری ہونے والے پروجکٹوں کی سوغات دی گئی ہے۔ ہر ڈویژن میں سرکار اسکول کا عزم پورا کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی تعلیم میں مسابقے کے ذریعہ میعاریت کو قائم رکھنے کے لئے 22 پرائیویٹ یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ ہر ضلع میں میڈیکل کالج بن رہے ہیں۔ کبھی سوچ نہیں سکتے تھےکہ سرحد اضلاع بجنور میں بھی میڈیکل کالج بنے گا۔ وہاں مہاتما ودور کے نام سے میڈیکل کالج کھولا گیا ہے۔ سنبھل اور امروہہ میں بھی میڈیکل کالج بنانے کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا سابقہ حکومتوں کے دوران ریاست کے لوگ فساد، کرفیو سے پریشان تھے۔ کاروباری اور بیٹیاں غیر محفوظ محسوس کرتے تھے۔ صنعت کار ریاست چھور کر فرار ہونے لگے تھے۔ایک طرح سے ریاست میں اپنی شناخت کھوچکا تھا جبکہ وزیر اعطم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی کاباب لکھ رہے نئے ہندوستان میں ڈبل انجن کی حکومت میں بلا تفریق کےمفاد عامہ کی اسکیمات کا فائدہ سبھی کو مل رہا ہے۔آج خاص پریوار کا نہیں بلکہ عوام کی ترقی ہورہی ہے۔ بیٹی کی پیدائش سے لے کر ساشی تقریب تک میں حکومت کی شراکت داری جگ ظاہر ہے۔
ریلی میں موجود اترپردیش کے ہائر ایجوکیشن کے وزیر یوگیندر اپادھیائے نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرادآباد میں اسٹیٹ یونیورسٹی اور مرزاپور میں ماں وندھیا سنی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد وزیر اعلی رکھیں گے جس سے آس پاس کے اضلاع میں ہائر ایجوکیشن کی توسیع ہوگی۔ دنوں یونیورسٹیوں کے لئے 180کروڑ روپئے تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مرادآباد ضلع میں 50 ایکڑ اراضی پر 167 کروڑ روپے کی لاگت سے مجوزہ اتر پردیش اسٹیٹ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے ساتھ ہی 513.35 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔

Previous articleڈونگر پور معاملے میں اعظم خان قصور وار

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here