لوک سبھا انتخابات ہندوستان کا مستقبل طے کریں گے:اکھلیش

0
0

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ہفتہ کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات ملک کا مستقبل طے کریں گے۔
پارٹی ہیڈکوارٹر پر پارٹی کاکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا یہ الیکشن جمہوریت کا سخت امتحان ہے۔لہذا آج سے ہی ہر کسی کو بذات خود مہم کا آغاز کردینا ہے۔الیکشن کے بعد بی جے پی لوگوں سے ووٹ کے حق کو چھین لے گی۔ اس لئے آج سے ہی ہر کسی کو مہم چلانا ہے۔بی جے پی کو شکست دے کر عوام جمہوریت کو بچانے کے لئے تیار ہیں۔ہم پی ڈی اے کے ذریعہ بی جےپی کو شکست دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی جےپی اقتدار میں کرائم اور بدعنوانی شباب پر تھے۔بی جےپی حکومت میں زیادہ سے زیادہ گھپلے ہوئے۔ ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس کو لوگوں کو بے بنیاد مقدمات میں پھنسانے اور اپوزیشن لیڈروں کی توہین کے لئے غلط استعمال کیا گیا ۔بی جےپی حکومت میں بلیک منی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اکھلیش نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں اترپردیش نمبر ون پر ہے۔حراست میں ہونے والی اموات میں بھی یوپی سر فہرست ہے۔خواتین اور بچیاں اترپردیش میں سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔بی جےپی حکومت میں بہن۔ بیٹیاں روز ہی حیوانیت کی شکار ہورہی ہے۔ واقعات سے وزیر اعلی جی کا زیرو ٹالیرنس کا دعوی جاری ہوگیا ہے جبکہ جرائم کو اگلے چوراہے پر پکڑ کر سبق سکھائیں گے کا دعوی تھا جو ہوا ہوائی رہ گیا ہے۔
اکھلیش نے کہا کہ نظم ونسق تباہ ہوچکا ہے۔ بی جےپی حکومت میں کسی کی بھی جان جاسکتی ہے۔ کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ نوجوانوں کو نوکری اور روزگار دینے کا وعدہ جملہ ثابت ہوا۔نہ ریاست میں سرمایہ کاری آئی اور نہ ہی کوئی فیکٹری لگی۔اور نوکری دینے والی بھرتی امتحان کا بی جےپی حکومت نے جان بوجھ کر پیپر لیک کرا کے نوجوان کو برباد کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here