پاکستانیوں نے پولیس کی حفاظت میں میری رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا: کیجریوال

0
0

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ملک کے کسانوں کو دہلی آنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے جبکہ پاکستانیوں کو پولیس کی حفاظت میں مظاہرہ کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
مسٹر کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہاکہ “پاکستانیوں کو میرے گھر کے باہر مکمل پولیس تحفظ اور احترام کے ساتھ احتجاج کرنے کی اجازت ہے اور اس ملک کے کسانوں کو دہلی آنے کی بھی اجازت نہیں ہے؟ ہندوستانی کسانوں پر آنسو گیس کے گولے، لاٹھیاں، راڈ اور گولیاں؟ اور پاکستانیوں کی اتنی عزت؟‘‘
انہوں نے کہا کہ آج کچھ پاکستانیوں نے میرے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا اور ہنگامہ کیا۔ دہلی پولیس نے انہیں پورا احترام اور تحفظ دیا۔ بی جے پی نے ان کی مکمل حمایت کی۔ کیا ان میں اتنی ہمت ہے کہ وہ دہلی کے عوام کے بھاری اکثریت سے منتخب وزیر اعلیٰ سے ہمارے ملک میں داخل ہو کر معافی مانگنے کو کہہ رہے ہیں؟ اور بی جے پی ان کی حمایت کر رہی ہے؟ مجھ سے نفرت کرتے ہوئے بی جے پی پاکستانیوں کے ساتھ کھڑی ہو کر ہندوستان سے غداری کرنے لگی؟ اس سی اے اے کے بعد یہ پاکستانی پورے ملک میں پھیل جائیں گے اور ہمارے ہی ملک کے لوگوں کو ہراساں کریں گے اور ہنگامہ برپا کریں گے۔ بی جے پی انہیں اپنا ووٹ بینک بنانا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ہندو پناہ گزینوں نے آج یہاں مسٹر کیجریوال کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مسٹر کیجریوال کے کل کے اس بیان کو لے کر ان پناہ گزینوں میں غصہ ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے مہاجرین ہندوستان آتے ہیں تو امن و امان کی صورتحال بگڑ جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here