مایاوتی نے کی ایس پی کے ‘پی ڈی اے’ماڈل کی تنقید

0

لکھنؤ: لوک سبھا الیکشن سے پہلے پچھڑا، دلت اور اقلیت کو لبھانے کے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی کوشش کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ کنبہ پروری میں ملوث ایس پی کا ان طبقات کی پریشانیوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے اور پی ڈی اے(پچھڑا، دلت، اقلیت) کا راگ تکبندی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
مایاوتی نے پیر کوٹوئٹ میں لکھا’ ایس پی کے ذریعہ این ڈی اے کے جواب میں پی ڈی اے(پچھڑا،دلت، اقلیت) کا راگ ان طبقات کے کافی مشکل وقت میں بھی صرف تکبندی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ان کے پی ڈی اے کا حقیقت میں مطلب ‘پریوار، دل، ایلائنس’ ہے جس مفاد میں یہ پارٹی محدود ہے۔ اسی لئے ان طبقات کے لوگ ضرور محتاط رہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایس پی صدر اکھلیش یادو نے گذشتہ ہفتے کو کہا تھا کہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو اگلے سال کے عام انتخابات میں’پی ڈی اے’ہرائے گا۔پی ڈی اے کو انہوں نے’پچھڑا،دلت اور اقلیت’ کی شکل میں متعارف کیا تھا۔ یادو نے دعوی کیا تھا کہ اگر بڑی قومی پارٹیوں نے ساتھ دیا تو لوک سبھا الیکشن میں یوپی میں بی جے پی کا صفایا یقینی ہے۔
شدت بھری گرمی کے درمیان اترپردیش کے کچھ اضلاع میں بجلی کے مسائل کو لے کر مایاوتی نے کہا’یوپی میں گذشتہ کئی دنوں سے جاری شدید گرمی کی آفت میں راجدھانی لکھنؤ سمیت پوری ریاست میں بجلی کی زبردست کمی نے لوگوں کی زندگی کو اجیرن کردیا۔ جس سے بلیا و دیگر اضلع سے موت کی خبریں کافی تکلیف دہ۔ حکومت بجلی نظام کو فورا بہتر کرے اور اسپتالوں وغیرہ میں بجلی کٹوتی نہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here