اوریا: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قومی جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ موریہ بڑبولے لیڈر ہیں۔
اوریا میں سابق ضلع پنچایت صدر دیپو سنگھ کی والدہ و ایس پی میں ضمن ہوچکی پی ایس پی کے ضلع صدر رہے یوگیندر یادو کلو کے بھتیجے کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کرنے پہنچے یادو نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ملک و ریاست میں جرائم و بدعنوانی شباب پر ہے۔ اب عوام 2024 میں بی جے پی حکومت کو ہٹانا چاہتی ہے۔ جس کے لئے وہ موڈ بھی بنا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کے پاس کوئی کام نہیں ہے اور نہ محکمے میں کوئی کام ہے۔ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اور حکومت کے کام کاج سے ہر طبقہ عاجز آچکا ہے۔ سال 2024 میں عوام نے بی جے پی حکومت کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہٹا کر دم لے گی۔ اس موقع پر ایس پی کے تمام سینئر لیڈران و کارکنان موجود رہے۔

