لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) کا آٹھ افسران کا تبادلہ کردیا ہے۔
آفیشیل ترجمان نے پیر کو جوائنٹ پولیس کمشنر(کرائم)لکھنؤ نیلابجا چودھری کا اسی عہدے پر کانپور کمشنریٹ تبادلہ کردیا ہےجبکہ چودھری کے مقام پر پریاگ راج کے اڈیشنل پولیس کمشنر(اے سی پی) آکاش کلہاری کو نامزد کیا گیا ہے۔ اے سی پی(نظم ونسق) گوتم بدھ نگر کمشنریٹ روی شنکر چھابی کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس(ڈی آئی جی) لوک شکایت، ڈی جی پی ہیڈکوارٹر لکھنؤ کے عہدے پر ٹرانسفر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی اسٹیٹ اسپیشل جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی)امت ورما کا اے سی پی کانپور کمشنریٹ کی شکل میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔ڈی آئی جی اینٹی کرپشن آرگنائزیشن(اے سی او)ببلو کمار کو اے سی پی گوتم بدھ نگر بنایا گیا ہے۔
ایس پی اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس(اے این ٹی ایف) پون کمار کو ڈپٹی پولیس کمشنر(ڈی سی پی)پریاگ راج کے طور پر تبادلہ کیا گیا ہے۔ ایس پی(منجمنٹ) ڈی جی پی ہیڈکوارٹر سنیتی کو ڈی سی پی گوتم بدھ نگر کے طور پرتبادلہ کیا گیا ہے۔ ایس پی ڈی جی پی ہیڈکوارٹر شردھا نریندر پانڈے کو ڈی سی پی پریاگ راج بنایا گیا ہے۔

