شرجيل امام کے خلاف اضافی چارج شیٹ

0
66
شرجیل امام

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کے دوران ملک مخالف تقریر کرنے کے ملزم اورجوارهرلال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم شرجيل امام کے خلاف پولیس نے ہفتہ کو اضافی چارج شیٹ داخل کی۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ دہلی پولیس جامعہ تشدد معاملہ میں فسادیوں کے خلاف پہلے ہی چارج شیٹ داخل کر چکی ہے لیکن تفتیش کے دوران نئے حقائق سامنے آنے کے بعد شرجيل کے خلاف اضافی چارج شیٹ داخل کیا گیا ہے۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ شرجيل نے 13 دسمبر کو جامعہ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس کے بعد 15 دسمبر کو شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران نيو فرینڈزکالونی میں جم کر تشدد ہوا تھا جس میں سرکاری اور نجی املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملے ثبوتوں سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس نے ملک مخالف تقریر کی جس سے تشدد بھڑکا۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
قابل غور ہے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں ہوئے احتجاج اور مظاہروں کے درمیان شرجيل کا ایک متنازعہ بیان والا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے اس کے خلاف غداری سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جنوری کے آخر میں شرجيل کو اس کے آبائی گھر بہار کے جہان آباد سے گرفتار کیا تھا۔خیال رہے جامعہ میں مظاہرے کے دوران ہونے والے تشدد میں پولیس نے یونیورسٹی کیمپس میں گھس کر طالب علموں کے ساتھ مارپیٹ اورلائبریری میں توڑ پھوڑ کی تھی۔اس معاملہ میں جامعہ انتظامیہ نے بھی پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here