بے حال مزدورں کے تئیں اظہار یکجہتی کے لئے دانش علی نے روزہ رکھا

0
11

نئی دہلی،11اپریل:بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ دانش علی نے کورونا وائرس (کووڈ-19)کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران تقریباً 40کروڑ مزدوروں کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہوئے اپنے یوم پیدائش10اپریل کو روزہ رکھا۔مسٹرعلی نے ہفتے کے روز یہاں بتایا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مکمل بند کے دوران دکھ اور تکلیف برداشت کر رہے مزدوروں سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے لئے جمعہ کے روزہ رکھا۔انہوں نے کہا کہ ان کی سالگرہ صحیح معنوں میں مبارک تبھی ہوگی جب حکومت 40 کروڑ بے حال مزدوروں کو راحت دیتے ہوئے 5000 روپے ہر ماہ دینے کا فوری اعلان کرے۔مسٹر علی نے کہا ہے کہ کورونا بیرون ملک سے آنے والے مسافر ہندوستان لائے۔بیرون ملک سے آئے15 لاکھ افراد کے جانچ کی ذمہ داری حکومت کی تھی۔ حکومت کواپنی اس غلطی کوتسلیم کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ صورتحال خراب ہونے کے بعد بغیر کسی منصوبے کے مکمل بند کا اعلان کردیا گیا۔ اس کی وجہ سے ، ملک کے 40 کروڑ محنت کش فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ملک میں حکومت نے اس وبا کے تعلق سے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا۔ جس کی خمیازہ اب 130 کروڑ لوگ بھگت رہے ہیں۔ اس میں 40کروڑفاکہ کشی کی زد میں ہیں۔مسٹر علی نے کہا کہ مکمل بند کا سب سےبرااثر بے گھر افراد ، مہاجر مزدوروں ، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے، کنٹریکٹ ، تعمیراتی اور روز مرہ کے مزدوروں پر پڑا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here