کیندریہ ودیالہ میں ششم سے آٹھویں تک آن لائن کلاس

0
49

نئی دہلی، 11 اپریل: قومی دارالحکومت کے کیندریہ ودیا لہ اب چھٹی سے آٹھویں کلاس کے لئے پیر سے آن لائن کلاس شروع کر دے گا ۔ نویں سے بارہویں جماعت کی کلاسیں پہلے ہی چل رہے ہیں ۔ کیندریہ ودیا لہ سنگٹھن نے مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال نشنک کی تجاویز پر یہ قدم اٹھایا ہے ۔مسٹر نشنک نے لاک ڈاؤن کے اوقات کا صحیح استعمال کرنے کے لئے ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال کر کے کلاسیں شروع کرنے کا مشورہ دیا تھا تا کہ اکیڈمک کیلنڈر کو جاری رکھا جا سکے ۔ اس کے لئے طلباء فیس بک پر اپنی آئی ڈی بنائیں اور یو ٹیوب دیکھیں ۔نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء نے آن لائن کلاسوں میں حصہ لیتے ہوئے 40 ہزار بار کمنٹ کئے ہیں اور 90 ہزار مرتبہ ویڈیوز دیکھے گئے ۔اساتذہ نے ای – مواد تیار کیا ہے اور ٹائم ٹیبل بھی بن گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here