نئی دہلی، یکم اپریل:پبلک سیکٹر کے یونین بینک آف انڈیا میں آندھرا پردیش بینک اور کارپوریشن بینک کا بدھ کے روز سے انضمام عمل میں آنے کے ساتھ ہی یہ ملک کا پانچواں بڑا سرکاری بینک بن گیا ہے۔
انضمام کے بعد آندھرا پردیش اور کارپوریشن بینک کے ملازمین اب یونین بینک کے ملازمین ہوگئے ہیں۔ انضمام کے بعد ملازمین کی تعداد 75 ہزار ہوگئی ہے اور اس کی 9600 سے زیادہ برانچیں ہوگئی ہیں۔ 13500 اے ٹی ایم کے ساتھ یہ ملک کا چوتھا سب سے بڑا بینکنگ نیٹ ورک بن گیا ہے۔ سال 1919، 1923 اور 1906 میں بالترتیب قائم ہوئے یونین بینک، آندھرا پردیش بینک اور کارپوریش بیک نے اتنے برسوں میں اپنے کھاتہ داروں کو بہتر خدمات فراہم کی ہیں۔ اس انضمام سے بڑے نیٹ ورک اور مختلف مصنوعات اور خدمات کے ذریعہ ایک بہتر اقتصادی معیار قائم کرنے، اچھی کیپیٹل صلاحیت اور کسٹمر ایکسپیریئنس کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انضمام سے آئندہ تین برسوں میں 2500 کروڑ روپے کی لاگت کی بچت ہونے کا امکان ہے۔

