نئی دہلی،یکم اپریل :سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ’’کوویڈ19‘‘کے بڑھتے خطرے کو روکنے کےلئے 21دنوں کے مکمل لاک ڈاؤن کے اعلان کے پس منظر میں مالیاتی ایجمرجنسی لگائے جانے سے متعلق عرضی کی سماعت بدھ کو دو ہفتے کےلئے ٹال دی۔
جسٹس ایل ناگیشور راو اور جسٹس ایس عبدالنظیر کی بینچ نے تھنک سینٹر فار اکاؤنٹ ایبیلیٹی اینڈسسٹامیٹک چینج(سی اے ایس سی)کی عرضی کی سماعت یہ کہتے ہوئے دو ہفتے کےلئے ٹال دی کہ اس پر سماعت کا ابھی صحیح وقت نہیں ہے۔اسے باقاعدہ بینچ سنے گی۔
عرضی گزاروں نے کہا ہے کہ ریاستوں اور مقامی افسروں کے ذریعہ من مانی کارروائی کی جارہی ہے۔ملک میں امن و قانون برقرار رکھنے کی ضرورت پر توجہ دیتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 360 کے تحت مالیاتی ایمرجنسی لگائی جانی ضروری ہے۔
اس سے پہلے سماعت کے دوران سی اے ایس سی کی جانب سے پیش وکیل ویراگ گپتا نے دلیل دی کہ مرکزی حکومت نے داخلہ سکریٹری کے ذریعہ سے ایک دیگر معاملے میں عدالت میں حالات کی رپورٹ پیش کی ہے،جس کے پیرا نمبر 54اور 55میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ قدرتی آفات کے انتظام کے تحت جاری کی گئیں ہدایات کو ریاستی حکومت مانے،اس کےلئے عدالت عظمیٰ حکم جاری کرے۔
عرضی میں کہا گیاہے کہ یہ ایک عالمی وبا ہے جس سے ضلعی سطح پر نہیں نمٹا جاسکتا،بلکہ اس سے عوام اور حکومت کو مل کر لڑنا چاہئے۔عرضی گزاروں نے عبوری اقدام کے طورپر ضروری خدمات جیسے بجلی،پانی ،گیس ،ٹیلی فون،انٹرنیٹ کے بلوں کے کلیکشن اور لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ای ایم آئی کی ادائیگی کی معطلی کےلئے ضروری ہدایات جاری کیئے جانے کی بھی اپیل کی ہے۔ساتھ ہی ،وزارت داخلہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کےلئے ریاستی پولیس اور مقامی افسروں کو ہدایت دینے کا بھی مطالبہ کیاگیاہے،تاکہ ضروری خدمات میں کوئی خلل نہ پڑے۔
عرضی گزاروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کو تعزیرات ہند (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 یا ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر کے یا وبائی امراض ایکٹ 1897 کی دفعات کے تحت منظم نہیں کیا جا سکتا۔یہ آزاد ہندوستان کےسب سے خراب ایمرجنسی جیسے حالات ہیں اور اسے مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان متحد حکم کے مطابق آئینی التزامات کے مطابق خطاب کیاجانا چاہیے۔اس کے لئے نہ صرف کورونا وائرس کے خلاف لڑائی جیتنی ضروری ہوگی،بلکہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہندوستانی معیشت کی بحالی بھی کرنی ہوگی۔

