انجینئرنگ، نيٹ داخلے کی پریکٹس کے لئے نیا ایپ

0

نئی دہلی:ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے سبب طلبا کو ہونے والی مشکلات کے پیش نظر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے ایک ایسا ایپ تیار کیا ہے جس کی مدد سے طالب علم جے ای ای انجینئرنگ اور نيٹ کے داخلے کے لئے اپنی پریکٹس کر سکتے ہیں ۔فروغ انسانی وسائل کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے جمعہ کے روز ٹویٹر پر بتایا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے جے ای ای کے امتحان کے لئے طلبا کی پریکٹس کے لئے ایک ایپ تیار کیا ہے جسے 200000 لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے اور اس ایپ کے ذریعے 80000 طلبا نے اپنا ٹیسٹ بھی دیا ہے۔ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے طلبا جے ای ای کے امتحان کے لئے کوچنگ نہیں لے پا رہے تھے اور انہیں تیاری کرنے میں دقت ہو رہی تھی۔ زیادہ تر طلبا اس سلسلے میں کافی فکر مند تھے اور وہ ہمیں اپنی پریشانیوں سے آگاہ کرارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے یہ ایپ تیار کیا ہے تاکہ طالب علم اس کی مدد سے جے ای ای اور نيٹ کے امتحان کی تیاریاں مناسب طریقے سے کر سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here