ٹیکہ دریافت ہونے تک شاید ہی کوروناسے پیچھا چھوٹےگا

0
Sonia Gandhi (President Indian National Congress)

نئی دہلی:کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جس اعتماد کے ساتھ کوروناسے لڑنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کیا وہ اب ان کی کمزور پالیسی کی علامت بن گیا ہے اور اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ لاک ڈاؤن جلدی بازی میں اور بغیر سوچے سمجھ نافذ کیا گیا اور اب اس سے باہر آنے کی حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔محترمہ گاندھی نے یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کورونا، اس سے پیدا ہوئے حالات اور اقتصادی صورتحال جیسے کئی مسائل پر 22 اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ حکومت کوروناکی لڑائی میں اپنی پالیسیوں کی وجہ سے ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ کوروناکے معاملے مسلسل بڑھ رہے ہیں اور اب ایسا لگاتا ہے کہ حکومت کے پاس لاک ڈاؤن کے پیرامیٹرز کے تعلو سے یقینی پالیسی نہیں تھی اور اب اس سے باہر نکلنے کی بھی اس کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے جسے دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ کوروناکے علاج کا ٹیکہ بننے تک یہ وبا ہمارا پیچھا چھوڑنے والی نہیں ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی کورونا سے نٹپنے کی حکمت عملی بنانے اور لاک ڈاؤن کی ناکامی کے بارے میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’لاک ڈاؤن کے دو نشانے ہیں۔ بیماری روکنا اور آنے والی بیماری سے لڑنے کی تیاری کرنا۔ لیکن آج انفیکشن بڑھ رہا ہے اورہم لاک ڈاؤن ہٹا رہے ہیں۔ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ یکایک بغیر سوچے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور اسی سے صحیح نتیجہ نہیں آیا۔ لاک ڈاؤن سے کروڑوں لوگوں کو زبردست نقصان ہوا ہے‘‘۔انہوں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کی حالت زار کے سلسلے میں بھی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا ’’اگر آج ان کی مدد نہیں کی گئی، ان کے کھاتوں میں 7500 روپے نہیں ڈالے گئے، اگر راشن کا انتظام نہیں ہوا۔، اگر مہاجر مزدوروں، کسانوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں(ایم ایس ایم ای) کی مدد نہیں کی تو اقتصادی تباہی ہو جائے گی‘‘۔محترمہ گاندھی نے حکومت کو اقتصادی محاذ پر بھی پوری ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی پالیسیاں گمراہ کن ہیں اور اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لئے اس حکومت کے پاس موثر انتظامی طریقہ کار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لئے مسٹر مودی نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا جس کی تفصیلات وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مسلسل پانچ دن تک پیش کیں لیکن اس میں عام لوگوں کے لئے کچھ نہیں تھا اور یہ پیکج صرف ظالمانہ مذاق ہی ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی چوپٹ ہو چکی ملک کی معیشت کو لاك ڈاؤن نے پوری طرح برباد کر دیا ہے لیکن حکومت اس پر قابو پانے کے لئے جو اقتصادی پیکیج لے کر آئی ہے، اس میں کہیں بھی غریب اور کسانوں، کھیت مزدوروں اور مہاجر مزدوروں کو فوری فائدہ دینے کی بات نہیں کی گئی ہے۔ ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح کے تعلق سے ممتاز ماہرین اقتصادیات نے 2020-21 کے دوران پانچ فیصد رہنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے جو کافی ہیبت ناک ہے اور اس کے نتیجے خوفناک ثابت ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here