نئی دہلی:رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ 29/ رمضان المبارک1441ھ بمطابق23/مئی2020ء بروزہفتہ بعد نمازمغرب مرکزی دفتر واقع مسجد عبد النبی،1۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔
تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ23/مئی بروز ہفتہ شام بعد نماز مغرب چاند دیکھنے کی پوری کوشش کریں اور اس دینی فریضہ کا اہتمام کریں۔ رؤیت اور عدم رؤیت دونوں صورتوں میں دفتر امارت شرعیہ ہند،1۔بہادر شاہ ظفر مارگ،نئی دہلی کو فوری مطلع کریں۔اگر رؤیت عام نہ ہو اور کچھ لوگ چاند دیکھیں تو چاند دیکھنے والے حضرات شہادت بہم پہونچائیں تاکہ آپ کے تعاون سے رؤیت ہلال کمیٹی صحیح تاریخ کا بروقت اعلان کر سکے۔
رابطہ کے لئے ٹیلیفون 011-23317729,اور,9968445753 7838777988نوٹ فرمالیں۔

