پرینکا کایوگی کےنام خط

0

لکھنؤ:27مارچ(زمینی سچ)عالمی وبا کووڈ۔19 سے پیدا ہونے والے بحران کے درمیان ریاستی حکومت کو اپنا مکمل تعاون پیش کرنے کااعلان کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو کہا کہ یہ وقت اپنے تمام اختلافات کو بھلا کر ملک کے فلاح کےلئے اس عالمی وفا سے لڑنے کا ہے۔اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نام لکھے اپنے خط میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے میڈیکل شعبے میں جہاں ایمرجنسی جیسےحالات پید ہوگئے ہیں تو وہیں دوسری جانب کئی دنوں سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی روزی روٹی پر بھی خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔اوراس کا سب سے زیادہ متاثر غریب طبقہ ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو متعدد تجاویز پیش کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری نے لکھا ہےکہ اس عالمی وبا نے دیہاڑی مزدوروں،ٹھیلے پٹری والوں،تعمیرائی کام کرنے والوں بے سہارا افراد،بیواوں،معذورین کی زندگی میں طوفان سے لا دیا ہے۔لہذا اس ضمن میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ راحت رسانی کا فائدہ حقیقی مستحقین تک پہنچے اس کو یقینی بنایا جائے۔
بحران کی اس گھڑی میں کانگریس کے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ واڈرانے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی حکومت کا تعاون کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔کانگریس پارٹی کی اترپردیش کا انچارج ہونے کی وجہ سے میں نے پہلے ہی اپنے کارکنان و ذمہ داران کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ کورونا وائرس کے بارے میں بیداری مہم چلانے اور اس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کئے جارہے اقدامات میں اپنا ہر ممکن تعاون پیش کریں۔اپنے خط میں پرینکا نے متعدد دیگر تجاوزیرکے ساتھ لکھا ہے کہ اس مہلک وبا سے نپٹنے کے لئے کانگریس کا ایک ایک کارکن اترپردیش کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اورہماری جانب سے انتظامیہ کو مکمل تعاون ملےگا۔ کانگریس کے کارکنان سبھی وقوانین کی پابندی کرتے ہوئے اس مصیبت کی گھڑی میں اپنی خدمات دینے کو تیار ہیں۔ہم نے ہر ضلع میں والنٹرٹیم اور ہیلپ لائن تیار کیا ہے جو عوام کی مدد کے لئے موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here