لاک ڈاون میں سبزی لانے گئے بھائی کو مار ڈالا

0
41

ممبئی :27؍مارچ:عوام نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاون کی اہمیت کو سمجھا اور ہر سطح سے گھر میں رہنے کی اپیل پر عمل پیرا بھی ہیں لیکن گھر گرہستی کیلئے اشیائے ضروری گھر میں لانا بھی ضروری ہے اسی ضرورت کی تکمیل میں ممبئی کے کاندیولی علاقہ میں دو بھائیوں کے درمیان جھگڑے نے ایک بھائی کی جان لے لی ۔این ڈی ٹی وی خبروں کے حوالہ سے پولیس ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ممبئی کے کاندیولی علاقہ میں رہائش پذیر ملزم راجیش لکشمی ٹھاکر کو اپنے ہی بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون کے عرصہ میں ملزم راجیش کا بھائی درگیش ٹھاکر اپنی بیوی کے ساتھ مارکیٹ سے سبزی لانے گیا تھا ۔
گھر واپس آنے پر راجیش نے اپنے بھائی درگیش کو لاک ڈاون کے باوجود سبزی لانے کیلئے گھر سے باہر جانے پر سخت اعتراض کیا -اس بات پر دونوں بھائیوں میں تکرار ہو گئی ۔ معاملہ اتنا زیادہ طور پکڑا کہ آپے سے باہر راجیش ٹھاکر نے کچن میں رکھے چاقو سے اپنے بھائی درگیش پر حملہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق درگیش کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتا ل لایا گیا لیکن داخلہ سے قبل ہی ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے ملزم راجیش ٹھاکر کو قتل کے الزامیں گرفتار کر لیا ہے ۔

Previous articleپرینکا کایوگی کےنام خط
Next article28 MARCH 2020

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here