ای ایم آئی کی وصولی پر تین ماہ کے لیے پابندی

0

نئی دہلی، 27 مارچ : کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کی غرض سے قومی سطح پر نافذ لاک ڈاؤن سے کسان، غریب، خواتین اور دیگراہم طبقوں کی حفاظت کے مد نظر مرکزی حکومت کی جانب سے 1.70 لاکھ کروڑ روپیے کے پیکج کے اعلان کے ایک دن بعد ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے معیشت پر کورونا کے اثرات کو کم کرنے کے لیے نہ صرف پالیسی ریٹس (شرحوں) میں زبردست تخفیف کی ہے بلکہ ماہانہ قسطوں کی وصولی پر بھی تین ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔آر بی آئی کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کی 24-25 اور27 مارچ کو ہونے والی رواں مالی سال کی ساتویں دو ماہی جائزاتی میٹنگ کے بعد آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے ان فیصلوں سے متعلق اطلاعات دیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے عالمی سطح پر مالی مندی (کساد بازاری) آ رہی ہے۔ ہندوستان پر بھی اس کا اثر ہوگا لیکن ہندوستانی معیشت کی بنیاد 2008-09 کے عالمی کساد بازاری کے بحران کے وقت سے زیادہ مضبوط ہے۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اثرات معیشت پر کم کرنے کے مقصد سے پالسیز اور ضوابط آسان کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے سبب مہنگائی پر کم اثر پڑنے کی امید ہے کیونکہ اس دوران مانگ متاثر ہوگی اور عالمی سطح پر تیلی کی قیمتوں میں آنے والی کمی کا فائدہ ہندوستان کو ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک کورونا وائرس کے مالی اثرات پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے اور مالی استحکام قائم رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔ ہر طرح کے منصوبوں اور لائحہ عمل کا استعمال کیا جائے گا۔ کمیٹی کا موقف ابھی بھی ایکوموڈیٹو ہے۔مسٹر داس نے کہا کہ گذشتہ فروری میں ہونے والی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد سے اب تک مالی نظام میں 2.8 لاکھ کروڑ روپیے کے نقدی کی فراہمی کی گئی تھی جو مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا 1.4 فیصد ہے۔ آج کیے گئے مالی منصوبوں سے متعلق فیصلوں سے مالی نظام میں 3.74 لاکھ کروڑ روپیے آ رہے ہیں جو جی ڈی پی 3.2 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی میٹنگ پہلے 31 مارچ اور یکم اور تین اپریل کوپہلے سے طے تھی جو کورونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کے مد نظر 24, 25 اور 27 مارچ کو منعقد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس کے سبب ہر طرح کے فکس قرض کی یکم مارچ 2020 سے تین ماہ تک وصولی نہ کرنے کی ہدایت تمام بینکوں کو دے دی گئی ہے۔ اس میں کمرشیل بینکوں کے ساتھ ہی علاقائی دیہی بینک، اِسمال فائینانس بینک، مقامی علاقائی بینک، کوآپریٹیو بینک، تمام مالی ادارے اور این بی ایف سی شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ورکنگ کیپیٹل (سرمایہ) کے لیے نقد قرض، اور ڈرافٹ وغیرہ پر کہا گیا ہے کہ یکم مارچ سے تین ماہ تک سود کی وصولی ملتوی کی جائے۔ کہا گیا ہے کہ اس بقایا سود کی وصولی تین ماہ بعد کی جائے۔آربی آئی کے گورنر نے کہا کہ کمیٹی نے ریپو ریٹ میں 0.75 فیصد اور ریورس ریپور ریٹ میں 0.90 فیصد کی تخفیف کی ہے۔ ساتھ ہی نقد ریزرو تناسب میں ایک فیصد کی کمی کی گئی۔ مارجننگ اسٹینڈنگ فیسیلٹی اور بینک ریٹ میں بھی 0.75 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔ ان تمام تخفیف سے مالی نظام میں 3.74 لاکھ کروڑ روپیے کا فلو بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ لیکویڈِٹی ایڈجسمینٹ فیسیلِٹی (ایل اے ایف) میں بھی 0.90 کی کمی کی گئی ہے اور اب یہ 4.0 فیصد پر آگئی ہے۔ شیئر بازار میں ہونے والی شدید خرید و فروخت کے مد نظر ریزرو بینک نے ایک نیا ٹرم ٹارگیٹیڈ لانگ ٹرم ریپو آپریشننس (ٹی ایل ٹی آر او) شروع کیا ہے اور اس کے ذریعے ایک لاکھ کروڑ روپیے کا فلو بڑھایا جائے گا۔ کمیٹی کے فیصلے کے بعد اب ریپو ریٹ 5.15 فیصد سے کم ہو کر 4.40 فیصد، ریورس ریپو ریٹ 4.90 سے گھٹ کر 4.0 فیصد، ایم ایس ایف 5.40 فیصد سے کم ہوکر 4.65 فیصد، بینک ریٹ 5.40 فیصد سے گھٹ کر 4.65 فیصد، سی آر آر 4.0 فیصد سے کم ہو کر 3.0 فیصد اور ایل اے ایف 18.25 فیصد سے کم ہو کر 17.35 فیصد ہو گیا ہے۔مسٹر داس نے کہا کہ جنوری-فروری 2020 میں پیاز کی قیمتوں میں رہی تیزی کے سبب اشیائے خوردنی کی شرحِ مہنگائی میں ریزرو بینک کے اندازے کے مطابق 30 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ حالانکہ کورونا وائرس کے سبب مانگ میں کمی آنے سے مستقبل میں مہنگائی میں کمی کی امید ہے اور کمیٹی کی جانب سے کیے گئے مالیاتی منصوبوں کے باوجود مہنگائی کو چار فیصد کی مقررہ حد سے دو فیصد اوپر نیچے رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here