رامپور:اترپردیش کے ضلع رامپور کی ایم پی ۔ ایم ایل اے کورٹ نے ہفتہ کو 8سالہ پرانے ڈونگر پور معاملے میں سابق کابینی وزیر و سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر رہنما محمد اعظم خان اور دیگر تین خاطی قرار دیا ہے۔
پراسیکیوشن کے ذرائع نے بتایا کہ سماج وادی حکومت کے دوران ڈونگر پور میں آسرا ہاوس کی تعمیر کی گئی تھی۔الزام ہے کہ سال 2016 میں منہدم کئے گئے مکانات میں سے کچھ پہلے سے ہی بنے ہوئے تھے۔دعوی کیا گیا تھا کہ وہ مکانات حکومت کی زمین پر بنائے گئے تھے۔سال 2019بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے پر تقریبا ایک درجن مقدمے گنج پولیس اسٹیشن پر درج کئے گئے تھے۔
پراسیکیوشن نے بتایا کہ الزام ہے کہ آسرا ہاوسز کی تعمیر کے لئے اعظم خان کے اشارے پر ایس پی کارکنوں اور پولیس نے پہلے سے بنے مکانات کو زبردستی خالی کرایا تھا۔پراسیکیوشن نے بتایا کہ سیتا پور جیل میں قید اعظم خان سماعت کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان عدالت میں لایا گیا تھا۔
یم پی۔ ایم ایل اے کورٹ کے اڈیشنل سیشن جج وجئے کمار نے اعظم کے ساتھ سابق سرکل افسر (سی او)علی حسان خان، اس وقت کے نگرپالیکا پریشد کے چیئرمین اظہر احمد خان اور کنٹریکٹر برکت علی کو خاطی قرار دیا ہے۔
سینئر پراسیکیوشن افسر امرناتھ تیواری نے بتایا کہ اعظم کو ڈکٹی، فراڈ ، مجرمانہ سازش اور تعزیرات ہند کی دیگر دفعات میں خاطی قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور سزا 18مارچ کو سنائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ عدالت نے تین مجرمین جبران خان، فرمان خان اور امیندر چوہان کو بری کردیا ہے۔

