نئی دہلی:دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جمعرات کو نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت معاملے میں 536ملزمین کے خلاف ساکیت کورٹ میں 12الگ الگ فردجرم داخل کیں اور اس سے پہلے 35فردجرم داخل کی گئیں تھیں جن میں کل ملاکر 910غیرملکی شہریوں کے نام ہیں۔پولیس کے مطابق آج نظام الدین مرکز معاملے میں 12 الگ الگ فردجرم داخل کی گئیں جن میں 536ملزم ہیں۔ اس سے پہلے منگل کو 20الگ الگ فردجرم اور بدھ کو 15الگ الگ فردجرم دائر کی گئی ہیں۔ اب تک نظام الدین مرکز معاملے میں کل ملاکر 47فردجرم کرائم برانچ نے ساکیت عدالت میں داخل کی گئی ہیں ان میں مجموعی طورپر 910ملزمین ہیں جو تمام غیرملکی ہیں۔ ان تمام غیرملکی شہریوں کے خلاف ویزا کے قواعد کی خلاف خلاف ورزی، تعزیرات ہند کی دفعہ 269, 271, 144کی خلاف ورزی اور وبا ایکٹ کے تحت الزامات لگائے گئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ اس کے علاوہ دہلی ہائی کورٹ نے نظام الدین مرکز معاملے میں غیرملکی شہریوں کے دومعاملات کا بھی نپٹارہ کر دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ تمام 910غیرملکی شہریوں کو سرکاری کورینٹائن سے نو الگ الگ مقامات پر رکھا جائے گا۔ ان کے کھانے اور دیگر چیزوں پر آنے والا خرچ مرکز اٹھائے گا۔ کوئی بھی غیرملکی شہری عدالت اور پولیس کی اجازت کے بغیرکہیں نہیں جائے گا۔ جن نو الگ الگ مقامات پر غیرملکی شہریوں کو رکھا جائے گا ان کی اطلاع پولیس کو دی جائے گی۔ ریاستی حکومت پر ان غیرملکی شہریوں کی دیکھ بھال کے لئے کوئی دباو نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ عرضی گزاروں کی طرف سے حال میں ان غیرلکی شہریوں کے ٹھہرنے کے لئے 9مقامات کی فہرست ہائی کورٹ کو سونپی گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو ان مقامات کی تحقیقات کرکے اسٹیٹس رپورٹ سونپنے کی ہدایت دی تھی۔ دہلی پولیس کی طرف سے دائر اسٹیٹس رپورٹ پر غور کرنے کے بعد ہائی کورٹ نے 916 غیرملکی شہریوں کو سرکاری کورینٹان سنٹر سے ہٹاکر ان کی طرف سے بتائے گئے متبادل مقامات پر رکھنے کی اجازت دے دی۔خیال رہے کہ تبلیغی جماعت کے غیرملکی اراکین اپنے کورینٹائن کی مدت ختم کرچکے ہیں لیکن ان کا پاسپورٹ اور دیگر کاغذات ضبط ہونے کے بعد حکومت کی اجازت کے بغیر یہ لوگ اپنے وطن واپس نہیں جاسکیں گے۔
