لکھنؤ:سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ سڑک پر بھوکے پیاسے مزدوروں کی پرواہ کرنے کے بجائے مرکزی کی بی جے پی حکومت اپنے میعاد کار کی پہلی سالگرہ کا جشن منانے کی تیاریوں میں مشغول ہے۔مسٹر یادو نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی 30مئی کو مرکزی حکومت کے میعاد کار کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنی حصولیابیوں کی تشہیر کر کے عوامی ہمدردی حاصل کرنے میں مشغول ہے۔ ملک۔ریاست میں اس کے لئے شاندار انعقا دہون گے۔ یہ جشن اس وقت ہوگا جب ایک جانب کورونا وبا سے اموات ہورہی ہیں اور بھوکے پیاسے مزدور بھٹک رہے ہیں۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ ’30مئی کو بی جے پی کے مجوزہ جشن مانے والوں کے لئے شاید بڑی حصولیابی یا فخر کا باعث یہ ہے کہ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.50لاکھ کو عبور کرچکی ہے۔ہم اس وبا کے شکار سرفہرست ممالک کے زمرے میں شامل ہوگئے ہیں۔اسپتالوں میں،قرنطینہ مراکز میں بدانتظای اور بھوکے پیاسے مزدوروں کی نقل مکانی جاری ہے۔محنت کش بے موت مررہے ہیں۔ریلوے اسٹیشن پر مردہ ماں کوجگاتے ہوئے شیر خوار بچے کی کلپ کافی پریشان کرتی ہے۔مسٹر یادو نے طنز کستے ہوئے کہا کہ بقول وزیر اعظم بی جے پی مصیبت میں بھی موقع تلاش کرتی ہے اور اس نے حکومت کے دوسرے حلف برداری کے دن جشن کا موقع تلاش لیا ہے۔پورا ملک بے حال ہے۔بحران کے ایسے وقت میں اقتدار کی کرسی سے ملک کو بھروسہ دلانے کی ضرورت ہے۔ایسے وقت میں ذمہ دار افراد راستے سے بھٹک چکے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ آخر بی جے پی حکومت اپنے جھوٹے وعدوں سے عوا کو کب تک گمراہ کرتی رہے گی۔

