نئی دہلی: کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا روکنے کے مقصد سے نافذ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کے مسائل سامنے لانے کے لیے سوشل میڈیا پر اس کے ’اسپیک اپ انڈیا‘ مہم کو جمعرات کو زبردست کامیابی ملی اور 10 کروڑ سے زیادہ افراد اس سے جڑے۔کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے جمعرات کی صبح 11 بجے سے دو بجے تک منعقد اس مہم کے بعد یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ عوام بے حد پریشان ہیں اور اسی لیے 10 کروڑ سے زائد افراد نے اس میں حصہ لیا۔ دنیا میں سوشل میڈیا پر مہم نے پہلے مقام پر ٹریک کیا۔انہوں نے کہا کہ اس کی ذریعے سے لوگوں نے اپنے مسائل رکھے اور پارٹی عوام کے اس مسئلے کو حکومت کے سامنے رکھے گی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ مہم میں 10 کروڑ افراد تو براہ راست جڑے ہیں لیکن اس کا اثر اس سے کئی گنا زیادہ رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ عوام سچ میں بہت متاثر ہیں اسی لیے اتنی بڑی تعداد میں اس مہم سے جڑ کر عوام نے اپنا درد بانٹا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کے بڑے رہنماؤں اور کارکنان نے اس میں حصہ لیا اور پارٹی کے 57 لاکھ کارکنان نے اس مہم کو لنک کیا جن کے ذریعے سے کسانوں، مزدوروں اور دیگر طبقات کے لوگوں نے ویڈیو بھیج کر اپنے مسائل رکھے ہیں۔

