نئی دہلی:وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج آدھار کے وائی سی پر مبنی فوری طورپر ای پین نمبر جاری کئے جانے کی سہولت شرو ع کی۔وزیر خزانہ نے رواں مالی برس کے عام بجٹ میں اس سہولت کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت درخواست دہندہ کو آدھار کے لئے رجسٹر ڈ موبائل نمبر کے ساتھ درخواست دینی ہوگی اور ویری فکیشن ہونے کے فوراًً بعد ای پین نمبر جاری کردیا جائے گا۔ یہ سہولت مفت ہے اور یہ پوری طرح سے پیپر لیس ہے۔اس سہولت کا بیٹا ایڈیشن گزشتہ فروری میں شروع کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک 677680ای پین جاری کئے جاچکے ہیں۔ اس کے ذریعہ محض دس منٹ میں ای پین جاری ہوجاتا ہے۔
