طلبہ کے امحانات اور داخلے کے بارے میں یو جی سی کی اہم میٹنگ

0

نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) نے کورونا عالمی وبا کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کے پیش نظر طلبہ کے امتحانات منعقد کرنے اور نئے سیشن میں ان کے داخلے کے بارے میں غور و خوض کرنے کے لیے آج یہاں ایک اہم میٹنگ کی۔یو جی سی کے چیئرمین پروفیسر ڈی پی سنگھ کی صدارت میں یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی جس میں یو جی سی کے اراکین کے علاوہ دیگر متعلقہ فریقوں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ غور طلب ہے کہ یو جی سی نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر گذشتہ دنوں طلبہ کے داخلے اور ان کے امتحانات منعقد کرنے کے علاوہ آن لائن تعلیم کی توسیع کے بارے غور و خوض کرنے کے لیے دو کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔ ان کمیٹیوں نے اپنی رپورٹ گذشتہ دنوں سونپ دی تھی۔یو جی سی نے آج اپنی اہم میٹنگ میں ان دونوں کمیٹیوں کی رپورٹس پر غور و خوض کیا اور رپورٹس میں دیے گئے صلاح اور سفارشوں کا بھی مطالعہ کیا۔ یوجی سی کی جانب سے آج شام یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق میٹنگ میں ہوئے غور و خوض کے پیش نظر مستقبل میں یو جی سی جلد ہی ہدایات جاری کرے گی تاکہ طلبہ کے امتحانات اور نئے سیشن کے بارے میں اور داخلے کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جا سکے۔غور طلب ہے کہ یو جی سی نے اگنو کے وائس چانسلر ناگیشور راؤ کی صدارت میں آن لائن تعلیم کے بارے میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ دوسری کمیٹی اے بی سی کے سابق رکن اور ہریانہ سینٹرل کے وائس چانسلر آر سی کوہاڈ کی صدارت میں تشکیل دی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here