لکھنؤ،(زمینی سچ): اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کی ایمرجنسی طبی سہولیات تک رسائی ضروری ہے۔اس کے پیش نظر،سبھی قسم کے حفاظتی اقدامات اپناکرریاست میں ایمرجنسی طبی خدمات فوری بحال کی جائے۔طبی انفکشن روکنا ہماری ترجیح ہونی چاہئے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ سبھی دفاعی اقدامات اپنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی طبی خدمات کے دوران طبی انفکشن کو روکنے کے لئے محکمہ صحت اور طبی تعلیم کی جانب سے ہر ممکن قدم اٹھائے جائیں۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے زیادہ ترپرائیوٹ اسپتال بھی آیوشمان اسکیم سے مستفید ہیں۔ ان میں بھی حفاظتی اقدامات اپناکرایمرجنسی طبی خدمات شروع کیا جا سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کنٹرول کے لئے اسپتال آنے والے مریضوں کی اسکریننگ نہایت ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں رہنے والے اہلکار کام کی جگہ پر نہ جائیں۔ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں صرف ہوم ڈیلوری، صحت اور سینٹائزیشن سے متعلق اہلکاروں کو آنے جانے کی اجازت دی جائے۔دیگر افراد کے آمد و رفت پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں ہر گھر سینٹائز کرایا جائے۔کووڈ 19سے بچا ؤاور اس سے متاثرہ افراد کے موثر علاج کے لئے ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافہ کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جانچ بڑھانے کے لئے پول ٹیسٹ کو فروغ دیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں دیگر ریاستوں سے آنے والے محنت کشوںاور مزدوروں کو ضرور کوارنٹین کرایا جائے۔کوارنٹین میں بھیجنے سے پہلے سبھی کارکنوں کا میڈیکل چیک اپ بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوارنٹین سینٹروں میں این سی سی کے تربیت یافتہ رضاکار تعینات کئے جائیں۔ڈیڈ ی کیٹیڈ کووڈاسپتال بنائے جانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کووڈاسپتالوں اور نان کووڈاسپتالوں کو الگ الگ احاطے میں بنائے جانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے سبھی52میڈیکل کالجوںمیں کووڈ اسپتال بنایا جائے۔جن اضلاع میں میڈیکل کالج نہیں ہیں، وہاں ضلع اسپتال کوکووڈ اسپتال بنایا جائے۔ کووڈ اور نان کووڈاسپتالوں کے لئے پروٹوکال بھی طے کیا جائے۔
کووڈ 19سے بچاؤ اور علاج کے سلسلے میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی مناسب تربیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سبھی اضلاع میں ایڈیشنل چیف میڈیکل افسر کی سطح کے افسر کو ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تربیت کی ذمہ داری دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈگری اورانٹر کالجوں کے پرنسپل اور اساتذہ کو بھی تربیت دی جائے۔تاکہ یہ لوگ عام لوگوں کو بیدار کر سکیں ۔انہوں نے پرنسپل سمیت بنیادی، ثانوی، اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم سے وابستہ لوگوں کو بھی تربیت دئے جانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کثیر تعداد میں لوگوں کی موثر تربیت کے لئے پروگرام تیار کیا جائے۔اورہر ضلع میں ماسٹر ٹرینرز لگائے جا
کووڈ 19سے بچا ؤاور موثر علاج کے لئے ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایت
تین مئی کے بعد صنعتی سرگرمیوں سے متعلق اسکیم بنانے کی ہدایت

