آئی سی ایم آر کی صلاح، اینٹی باڈی ٹیسٹ کٹس کا استعمال نہ کریں

0

نئی دہلی: انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے کہا ہے کہ کو کورونا ٹیسٹ میں استعمال کی جانے والی اینٹی باڈی کٹس کے نتائج میں کافی اختلافات دیکھے جا رہے ہیں لہٰذا جن ریاستوں نے اپنی مانگ کی بنیاد پر اینٹی باڈی کٹس خریدی تھی وہ فوراً ان کا استعمال بند کر دیں۔آئی سی ایم آر نے ریاستوں کو صلاح دی ہے کہ وہ اینٹی باڈی کٹس سپلائر کمپنیوں کو واپس کر دیں۔آئی سی ایم آر کی جانب سے آج تمام ریاستوں کو بھیجی گئی ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے اور آر ٹی پی سی آر کٹس گلے اور ناک کے اندر میوکس (سواب ٹیسٹ) ٹیسٹ کورونا کی شناخت کا سب سے بہتر طریقہ ہے، یہ وائرس کے بارے میں جلد پتہ لگا لیتا ہے، آئی سی ایم آر بھی اس کے استعمال کی حمایت کرتی ہیں اور اس کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی جلد شناخت کرکے اسے آئیسولیشن میں بھیجا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here